آپریشن وعدہ صادق سوم کی دسویں لہر :ایران کا اسرائیل پر ایک اور بڑا حملہ، پاسداران انقلاب کا اسرائیلی فضاؤں پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تہران / تل ابیب: مشرق وسطیٰ میں کشیدگی انتہائی خطرناک سطح پر پہنچ گئی ہے، ایران نے “آپریشن وعدہ صادق سوم” کے تحت اسرائیل پر حملوں کی دسویں لہر کا آغاز کر دیا، جس میں بیس سے زائد میزائل فائر کیے گئے، پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے مقبوضہ علاقوں کی فضاؤں پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے جبکہ اسرائیل کے دفاعی نظام کو غیر مؤثر قرار دیا ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق ایرانی میزائلوں کے تازہ حملے کے بعد پورے اسرائیل میں خطرے کے سائرن بجنے لگے، خصوصاً تل ابیب، حیفہ اور دیگر اہم شہروں میں خوف و ہراس کی فضا ہے، حملے کے بعد تل ابیب میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں، ایک پارکنگ ایریا میں آگ بھڑک اٹھی اور کئی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا، شہریوں کو فوری طور پر بنکرز میں منتقل ہونے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
پاسداران انقلاب کے ترجمان جنرل علی محمد نے کہا کہ یہ “آپریشن وعدہ صادق سوم” کی نویں اور دسویں لہر ہے جو جاری رہے گی، ایران دشمن کو ایک لمحہ بھی امن نہیں لینے دے گا اور حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک مقبوضہ علاقوں سے مکمل انتقام نہ لے لیا جائے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق حملے میں جدید “فتح میزائل” استعمال کیے گئے جو اسرائیلی دفاعی نظام کو چیرتے ہوئے اپنے اہداف پر کامیابی سے گرے، حملے میں حیفہ ریفائنری کو بھی نشانہ بنایا گیا، جسے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے، جبکہ وہاں تین ملازمین ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں، اس کے علاوہ حیفہ پاور پلانٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔
ایرانی سیکیورٹی کونسل کا کہنا ہے کہ یہ چوتھا دن اسرائیل کے لیے “انتہائی خطرناک” ثابت ہوگا اور اسرائیل کو رات کے وقت دن کا منظر دکھائی دے گا، اسرائیل کے اندر گہرائی میں اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں اور ان کے حملے صرف شروعات ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف بڑے حملے کیے جائیں گے اور تہران کے شہریوں کو فوری انخلا کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
خیال رہےکہ صورتحال مسلسل بگڑتی جا رہی ہے اور خطے میں ایک بڑے تصادم کا خطرہ مزید سنگین ہوتا جا رہا ہے، عالمی برادری نے دونوں ممالک سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے، تاہم زمینی حقائق کسی بڑے اور فیصلہ کن تصادم کی نشاندہی کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ہنگو : پولیس کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ، ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمی
ہنگو کے علاقے دوآبہ میں پولیس قافلے پر حملے میں ایس ایچ او سمیت دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حملے میں پولیس قافلے کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا گیا۔پولیس کے مطابق یہ حملہ اُس وقت ہوا جب پولیس قافلہ امن کمیٹی کے اجلاس سے واپس آرہا تھا۔ڈی پی او ہنگو خان زیب خان کے مطابق دوآبہ تھانے کے علاقے کربوغہ شریف میں پولیس کی امن کمیٹی کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا تھا، جس میں ایس پی انوسٹی گیشن عبدالصمد خان، ڈی ایس پی مجاہد حسین اور دیگر افسران شریک تھے۔ اجلاس کے بعد واپسی پر شرپسندوں نے سڑک کنارے نصب ریمورٹ کنٹرول آئی ای ڈی سے پولیس قافلے کو نشانہ بنایا۔دھماکے کے نتیجے میں ایس ایچ او عمران الدین اور تین جوان زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال دوآبہ منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا، جبکہ پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی جاری ہے۔ادھر،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ہنگو میں پولیس گاڑی پر آئی ای ڈی حملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔وزیراعلیٰ نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور متعلقہ حکام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔