ایران کا ایک اور اسرائیلی ایف 35 جنگی جہاز مار گرانے کا دعویٰ، مجموعی تعداد 5 ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
ایران نے اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ کے دوران ایک اور اسرائیلی ایف 35 جنگی طیارہ تبریز کے قریب مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں ایرانی میزائلوں کو روکنے والے دفاعی میزائل ختم ہونے کے قریب، اسرائیلی پریشان
ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق ایرانی فضائی دفاعی نظام نے تبریز کے فضائی حدود میں پرواز کرتے ہوئے ایک اسرائیلی اسٹیلتھ جنگی طیارے کو کامیابی سے نشانہ بنایا اور تباہ کردیا۔
اب حالیہ جنگ کے دوران ایران کی جانب سے مار گرائے گئے ایف 35 طیاروں کی مجموعی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔ ایران پہلے ہی 4 اسرائیلی ایف 35 طیارے مار گرانے کا اعلان کرچکا ہے، جس کے بعد ان دعوؤں کے اثرات امریکی جنگی طیارہ ساز کمپنی کی اسٹاک مارکیٹ پر بھی نظر آئے، اور اس کے شیئرز میں ایک ہی دن میں قریباً 4 فیصد کمی دیکھی گئی۔
ادھر اسرائیلی فوج نے ایران کے تمام دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں غیر مصدقہ اور پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔
علاوہ ازیں ایران نے ایک اسرائیلی ڈرون طیارہ مار گرانے کا بھی دعویٰ کیا ہے جو سرحدی حدود کی خلاف ورزی کر رہا تھا۔ اس واقعے کی تصدیق ایرانی سرکاری میڈیا نے بھی کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے امریکی ’بنکر بسٹر بم‘ کن صلاحیتوں کے حامل ہیں؟
ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی فضائی جھڑپوں کے پیشِ نظر خطے میں کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ عالمی سطح پر دفاعی صنعت اور اسٹاک مارکیٹس بھی ان واقعات سے متاثر ہو رہی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسرائیل ایران جنگ اسرائیلی ڈرون اسرائیلی فوج ایرانی سپریم لیڈر ایف 35 جہاز دعویٰ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیل ایران جنگ اسرائیلی ڈرون اسرائیلی فوج ایرانی سپریم لیڈر ایف 35 جہاز دعوی وی نیوز مار گرانے کا
پڑھیں:
ایران ملتِ اسلامیہ کے سر کا تاج، امریکی دھمکیاں مرعوب نہیں کر سکتیں، قاسم علی قاسمی
رہنما شیعہ علماءکونسل پنجاب کا کہنا ہے کہ ایران اسلامی دنیا کی قیادت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، فلسطین کیساتھ کھڑا ہے، ایران نے ہمیشہ اپنی پالیسی سے امت کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پنجاب کے فوکل پرسن قاسم علی قاسمی نے کہا ہے کہ ایران ملت اسلامیہ کے سر کا تاج اور غیرت مند ملک ہے، جس نے امریکہ اور یورپی ممالک کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، امریکی دھمکیاں اور حملے ایرانی قیادت کو مرعوب نہیں کر سکے اور نہ ہی آئندہ کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پوزیشکیان کا حالیہ بیان قابل تحسین ہے، جس میں انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ ایران یورینیم کی افزودگی اور سول مقاصد کیلئے نیوکلیئر پروگرام پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گا، بلکہ امریکی حملے کے نتیجے میں ہونیوالے نقصان کا ازالہ اور تعمیرنوء کے کام جلد شروع کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی بہادر قوم، فوج اور پاستداران انقلاب نے ثابت کیا ہے کہ وہ اسلامی دنیا کے قیادت کرنے اور ان کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، فلسطین کے مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ایران نے ہمیشہ اپنی پالیسی سے امت کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔