لاہور:

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے اور صوبے میں نئے بلدیاتی نظام کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے، جس سے بجٹ اجلاس کے فوراً بعد جولائی میں ہونے والے پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس سے منظور کرایا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق حکمران جماعت کے ذرائع نے بتایا کہ نئے مجوزہ بلدیاتی نظام میں کونسلرز کے وارڈز کی سطح پر ہونے والے انتخاب کا طریقہ کار تبدیل کیا جا رہا ہے اور اب نئے نظام کے تحت کونسلر پوری یونین کونسل سے انتخاب لڑیں گے۔

ذرائع نے کہا کہ یونین کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخاب کا طریقہ کار بھی تبدیل کیا جا رہا ہے اور اب ان کے براہ راست انتخابات نہیں ہوں گے بلکہ یونین کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب کونسلر  کیا کریں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ نئے بلدیاتی نظام میں اضلاع کے بجائے تحصیل کونسلز کو مالی سطح پر بااختیار بنایا جائے گا۔

دوسری جانب حکومت پنجاب نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 5 ارب روپے بلدیاتی انتخابات کے لیے مختص کر دیے ہیں، پہلے مرحلے میں بجٹ منظوری کے بعد بلدیاتی ایکٹ 2025 پنجاب اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا۔

بلدیاتی انتخابات رواں سال کے آخر اور آئندہ سال کے آغاز پر کرانے کے لیے ورکنگ بھی شروع کردی گئی ہے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان بلدیاتی انتخابات

پڑھیں:

نیوکلیئر پروگرام پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں: ایران

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ وہ نیوکلیئر مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق عباس عراقچی نے کہا کہ ہم پر امن مقاصد کے حامل اپنے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن ہم اپنے میزائل پروگرام کے حوالے سے کوئی بات نہیں کریں گے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ ہم یورینیم افزودگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایران جوہری پروگرام پر منصفانہ معاہدے پر پہنچنا چاہتا ہے لیکن امریکا کی جانب سے پیش کی جانے والی شرائط ناقابل قبول ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نیوکلیئر پروگرام پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں: ایران
  • تنزانیہ: متنازع صدارتی انتخاب کے بعد ملک بھر میں فسادات اور ہلاکتیں
  • پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے کی ذمہ داری پوری کرے: چیف الیکشن کمشنر
  • پنجاب بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن نے حد بندیوں کیلئے اڑھائی ماہ کی مہلت دے دی
  • پنجاب بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے حد بندیوں کیلئے ڈھائی ماہ کی مہلت دیدی
  • الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت سے بلدیاتی انتخابات کیلئےضروری ڈیٹا اور نقشے مانگ لیے
  • پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے صوبائی حکومت کو مزید وقت مل گیا
  • پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن کی مشترکہ ذمہ داری ہے، چیف الیکشن کمشنر
  • پنجاب بلدیاتی انتخابات؛ الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا
  • پنجاب، بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا اجلاس آج ہوگا