باوثوق ذرائع کے مطابق کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی آج پھر تقریب کے دوران اچانک طبیعت ناساز ہو گئی، گزشتہ روز وہ کندھے میں شدید تکلیف پر گزشتہ روز میو ہسپتال آئی تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی "کلینک آن ویلز" کی تقریب کے دوران طبیعت مزید ناساز ہوئی اور انہیں تقریر ادھوری چھوڑ کر جانا پڑا۔ب اوثوق ذرائع کے مطابق کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی آج پھر تقریب کے دوران اچانک طبیعت ناساز ہو گئی، گزشتہ روز وہ کندھے میں شدید تکلیف پر گزشتہ روز میو ہسپتال آئی تھیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹروں کے آرام کے مشورہ کے باوجود وزیراعلیٰ پنجاب نے معمول کے مطابق سرکاری امور کی انجام دہی جاری رکھی مگر تقریر کے دوران طبعیت شدید ناساز ہونے پر واپس جانا پڑا۔ باوثوق ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کے مشورے کو نظر انداز کرکے وزیر اعلیٰ مریم نواز "کلینک آن ویلز" پروگرام کی گاڑیوں کے فیلڈ میں جانے کی تقریب میں شریک ہوئیں تھیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: تقریب کے دوران گزشتہ روز مریم نواز

پڑھیں:

مریم نواز شریف نے وزیر آباد کے لئے الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیر آباد پہنچنے پر گکھڑ منڈی بس سٹاپ سے ای بس پر سفر کیا، ان کا خیر مقدم کرنے کے لئے الیکٹرک بس کے روٹ پر عوام کا بہت بڑا ہجوم تھا، الیکٹرک بس کے تمام راستے میں عوام پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے رہے۔ عوام وزیراعلیٰ کی تصاویر لے کر راستے میں کھڑے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وزیر آباد کے لئے الیکٹرک بس پراجیکٹ کا آغاز کر دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف گکھڑ منڈی بس سٹاپ سے ای بس پر سوار ہوئیں، مریم نواز شریف نے بس سٹاپ سے ای بس پر سفر کیا۔ مریم نواز شریف کا خیر مقدم کرنے کے لئے الیکٹرک بس کے روٹ پر عوام کا بہت بڑا ہجوم تھا، الیکٹرک بس کے تمام راستے میں عوام پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے رہے۔ عوام وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی تصاویر لے کر راستے میں کھڑے تھے، مریم نواز شریف نے الیکٹرک بس کا باقاعدہ افتتاح کیا، وزیراعلیٰ پنجاب کو وزیر آباد الیکٹرک بس پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیر آباد میں 15 ماحول دوست الیکٹرک بسیں شہر کے مختلف مضافاتی روٹس پر چلائی جائیں گی، الیکٹرک بس میں مسافروں کے کے لئے وائی فائی اور ہر سیٹ پر موبائل چارجنگ پورٹ بھی میسر ہے۔ ماحول دوست الیکٹرک بسیں مکمل طور پر ایئر کنڈیشنز اور آرام دہ ہیں، الیکٹرک بس میں خواتین کے تحفظ اور سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے الگ کمپارٹمنٹ مختص کئے گئے ہیں۔

خواتین کو ہراساں کرنے والے واقعات کے سدباب کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی الیکٹرک بس میں نصب ہیں۔ الیکٹرک بسیں وزیر آباد تا علی پور چٹھہ اور وزیرآباد تا شیخو پور موڑ کے روٹس پر چلائی جائیں گی، وزیر آباد میں الیکٹرک بسوں کے لئے 3 خصوصی چارجنگ سٹیشن بھی قائم کئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز شریف نے وزیر آباد کے لئے الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
  • سندھ اسمبلی کے سابق اسپیکر کی اچانک طبیعت ناساز ،آئی سی یو میں داخل
  • نبیل گبول کی سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز کی تعریف
  • ویٹ پالیسی پر صوبوں سے مشاورت شروع، اوزون بچانا انسانیت کا فریضہ: مریم نواز
  • مریم نواز الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب کیلئے آج وزیر آباد جائیں گی 
  • زمین کو بچوں کیلئے محفوظ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے: مریم نواز
  • اہل فلسطین کیلئے مزید امدادی سامان غزہ روانہ، مریم نواز کی تقریب میں شرکت
  • نواز شریف کی بیٹی ہوں، کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی، مریم نواز
  • میں ناقدین کی بےبسی سمجھتی ہوں، مریم نواز
  • تنقید کرنے والوں کی بے بسی سمجھتی ہوں، وزیراعلیٰ مریم نواز