وزیر بلدیات پنجاب کا کہنا تھا کہ جولائی تک بلدیات سے متعلق قانون سازی کا عمل میں مکمل کر لیا جائے گا، ہم چاہتے ہیں جتنی جلدی ہوسکے بلدیاتی الیکشن ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ ذرائع پنجاب حکومت نے بلدیاتی الیکشن کے لئے رقم مختص کردی، بلدیاتی الیکشن 26-2025ء میں ہونے کا امکان ہے، پنجاب حکومت نے بلدیاتی الیکشن سے متعلق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 5 ارب روپے مختص کر دیے۔ دوسری جانب وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کا کہنا تھا کہ جولائی تک بلدیات سے متعلق قانون سازی کا عمل میں مکمل کر لیا جائے گا، ہم چاہتے ہیں جتنی جلدی ہوسکے بلدیاتی الیکشن ہوں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بلدیاتی الیکشن

پڑھیں:

پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمشن کو این اے ون چترال میں ضمنی انتخاب سے روک دیا

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور ہائیکورٹ نے نااہلی کے خلاف درخواست پر الیکشن کمشن کو این اے ون چترال پر ضمنی الیکشن سے روک دیا۔جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے چترال این اے 1 سے سابق ممبر قومی اسمبلی عبداللطیف کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان اور الیکشن کمشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ این اے ون چترال کی سیٹ درخواست پر فیصلے تک فل نہ کیا جائے۔ دوران سماعت، وکیل درخواست گزار معظم بٹ ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ درخواست گزار این اے 1 چترال سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے، سپیکر قومی اسمبلی نے بغیر کسی نوٹس الیکشن کمشن کو نااہلی کے لیے ریفرنس بھیجا جس میں کہا ہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے درخواست گزار کو 10 سال سزا سنائی ہے، ان کو نااہل قرار دیا جائے۔ معظم بٹ ایڈووکیٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہمیں نوٹس دیا اور بغیر سنے، بغیر کسی پراسس کے درخواست گزار کو نااہل کیا، الیکشن کمیشن نے چترال این اے 1 کی سیٹ کو خالی قرار دیا ہے، قانون کے مطابق الیکشن کمیشن کو ریفرنس جاتا ہے تو 90 دنوں میں انھوں نے اس پر فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے درخواست گزار کی غیر موجودگی میں فیصلہ سنایا اور ہم نے سزا کے خلاف اپیل بھی دائر کی ہے۔ عدالت نے الیکشن کمشن کو این اے ون چترال کی سیٹ پر ضمنی الیکشن سے روکتے ہوئے سماعت 20 اگست تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان: 7 اضلاع میں آج ضمنی بلدیاتی الیکشن
  • بلو چستان کے 7اضلاع میں ضمنی  بلدیاتی انتخابات آج ہوں گے
  • مسعود پزشکیان کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات
  • پاکستانیوں کے پاس ایک لاکھ روپے کیش حاصل کرنے کا سنہری موقع ، کیا کرنا ہوگا؟
  • پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمشن کو این اے ون چترال میں ضمنی انتخاب سے روک دیا
  • بلو چستان کے 7 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 3 اگست کو ہوں گے
  • صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ملاقات، صوبے کی ترقی اور امن و امان پر گفتگو
  • این اے ون چترال، پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخاب سے روک دیا
  • پنجاب میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب ملتوی
  • پی ٹی آئی رہنماء عمیر نیازی کا قومی اسمبلی کے ساتھ صوبائی اسمبلیوں سے استعفے دینے کا عندیہ