’ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے ریکارڈ بجٹ مختص‘، مریم اورنگزیب کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام 26-20025 میں ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے 64 فیصد بجٹ مختص کیا گیا ہے، جو ایک تاریخی قدم ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کا مجموعی حجم 1240 ارب روپے ہے، جس میں سے 371.
مزید پڑھیں: پنجاب بجٹ اجلاس: عظمیٰ بخاری کو نازیبا اشارے کرنے پر انکوائری کا حکم
سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے تمام شعبوں میں مربوط حکمت عملی اپنائی ہے اور حکومتی سطح پر اجتماعی سوچ کے تحت فیصلے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مجموعی ماحولیاتی بہتری کا ہدف حاصل کرنے کے لیے ہر شعبے میں بہتری لائیں گے۔
مریم اورنگزیب کے مطابق 65.172 ارب روپے ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کی استعداد بڑھانے پر خرچ کیے جائیں گے، جب کہ 269.479 ارب روپے ٹرانسپورٹ کے شعبے کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ عوامی آگاہی اور شعور اجاگر کرنے کے لیے بھی خاطرخواہ رقم مختص کی گئی ہے، جس کا حجم 95.285 ارب روپے بتایا گیا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئندہ مالی سال میں حکومت ہر شعبے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرے گی، اور ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سنگ میل عبور کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب سالانہ ترقیاتی پروگرام ماحولیاتی خطرات مریم اورنگزیبذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب سالانہ ترقیاتی پروگرام ماحولیاتی خطرات مریم اورنگزیب ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے مریم اورنگزیب ارب روپے مختص کی
پڑھیں:
پنجاب حکومت صحافیوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، وزیر اعلیٰ کا پیغام
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام .تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے۔ احساس ذمہ داری کے ساتھ آزادی صحافت جمہوریت کی اساس ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مضبوط جمہوری معاشرے کے لیے صحافت کا آزاد ہونا بہت ضروری ہے۔ صحافی معاشرتی انصاف کے محافظ اور عوام کی آواز ہیں۔ ظلم، ناانصافی اور جھوٹ کو بے نقاب کرنے والے صحافی ہیرو ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ آزادی صحافت کے تحفظ کی ضامن ہوں۔ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے حکومت متعدد اقدامات کررہی ہے۔ بے گھر صحافیوں کے لئے اپنی چھت کا خواب پورا کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ حق اورسچ کی راہ پر چلنے والے صحافیوں کے ساتھ ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ یہ دن منانے کا مقصد حق اور سچ کی پاداش میں قتل ہونے یا تکلیفیں سہنے والے صحافیوں کو یاد کرنا ہے۔ پنجاب میں صحافی اور صحافت محفوظ ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سےیہاں ان کے قتل و تشدد کے واقعات نہ ہوئے نہ ہی ہوں گے۔