وزیراعظم شہبازشریف سے عالمی بینک کے سبکدوش کنٹری ڈائریکٹر کی الوداعی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن حسین نے جمعرات کو الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور عالمی بینک کے مابین شراکت داری، جاری معاشی تعاون اور کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم نے ناجے بن حسین کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانے میں بھرپور کردار ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں عالمی بینک کی جانب سے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کی تیاری کے دوران پاکستانی حکام کے ساتھ آپ کا تعاون قابلِ تحسین ہے۔
وزیر اعظم نے 2022 کے تباہ کن سیلاب کے دوران متاثرین کی مدد اور بحالی کے کاموں میں عالمی بینک کی شمولیت کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت میں حالیہ استحکام اور ترقی کا آغاز ہماری معاشی ٹیم کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ آپ دنیا کے کسی بھی حصے میں اپنی خدمات انجام دیں، پاکستان اور اس کے عوام آپ کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے یاد رکھیں گے۔
مزید پڑھیں: عالمی بینک تاریخی شراکت داری اور میکرو اکنامک استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کا معترف
اس موقع پر کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن حسین نے بھی وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں اور معاشی ٹیم کی حکمتِ عملی نے پاکستان کو ڈیفالٹ کے خطرے سے نکال کر استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ انہوں نے موجودہ حکومت کی معاشی اصلاحات اور عالمی مالیاتی اداروں سے موثر سفارتی اور اقتصادی روابط کی بھی تعریف کی۔
ملاقات میں ورلڈ بینک کے پاکستان میں آپریشنز مینجر گیلئیس ڈراگیلس، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا احد چیمہ، محمد اورنگزیب اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
عالمی بینک عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن حسین کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن حسین وزیر اعظم محمد شہباز شریف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: عالمی بینک عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن حسین کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن حسین وزیر اعظم محمد شہباز شریف کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن حسین عالمی بینک کے شہباز شریف
پڑھیں:
ایرانی صدر کی وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد آمد، گارڈ آف آنر پیش
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد پہنچ گئے جہاں وزیراعظم شہباز شریف ان کا استقبال کیا۔
ایرانی صدر کو پاکستانی مسلح افواج کی طرف سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
ایران کے صدر اور وزیر اعظم پاکستان کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہو گی، بعد ازاں دونوں رہنما وفود کی سطح پر ملاقات میں اپنے اپنے وفود کی قیادت کریں گے۔
دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی باہمی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوں گے جس کے بعد دونوں رہنما مشترکہ پریس اسٹیک آؤٹ دیں گے۔