WE News:
2025-08-03@21:47:21 GMT

محمکہ موسمیات نے ملک میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کردی

اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT

محمکہ موسمیات نے ملک میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات نے 20 جون سے 23 جون تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران گلگت بلتستان، کشمیر، مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، سیالکوٹ، پشاور، مردان، چترال، وزیرستان اور کرک سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع میں طوفانی بارشیں متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں مون سون کی بارشیں کب شروع ہوں گی؟

پی ڈی ایم کے مطابق بلوچستان میں بارشوں کا یہ سلسلہ 20 جون سے داخل ہوگا، پری مون سون کی یہ بارشیں بارکھان، ژوب، شیرانی، خضدار، قلات ، زیارت اور گردونواح کے علاقوں میں متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے نوٹیفکیشن کے مطابق 22 سے 24 جون کے درمیان، سکھر، لاڑکانہ، دادو اور جیکب آباد میں جھکڑ چلنے کے ساتھ بارشیں ہوں گی۔

بارشوں کا یہ سلسلہ 21 جون سے 23 جون تک رہے گا، بارشوں سے کچے مکانات، بجلی کی کھمبوں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بارشیں محکمہ موسمیات مون سون.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات محکمہ موسمیات

پڑھیں:

ملک بھر میں آئندہ پیر سے موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

—فائل فوٹو

محکمۂ موسمیات نے ملک بھر میں آئندہ پیر سے موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔

محکمۂ موسمیات  کے مطابق 4 سے 7 اگست تک کشمیر، گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں تیز بارشوں کا امکان ہے جبکہ پنجاب اور اسلام آباد میں بھی شدید بارش متوقع ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ 6 اگست کو بلوچستان اور سندھ میں تیز بارشیں متوقع ہیں، موسلادھار بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے اسلام آباد اور مری میں گرج چمک کے ساتھ بارش سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی

ماہرینِ موسمیات نے رواں سال مون سون سیزن ستمبر کے آخر تک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

ماہرینِ موسمیات کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے باعث موسموں کے پیٹرن تبدیل ہو رہے ہیں۔

ماہرین نے بتایا کہ رواں سال مون سون ہوائیں ملک کے جنوبی حصے پر کم اثر انداز ہو رہی ہیں، مون سون ہوائیں زیادہ تر ملک کے شمالی و بالائی علاقوں پر اثر انداز ہیں، 10 اگست سے مون سون ہوا کا رخ ملک کے جنوبی حصے کی جانب ہو جائے گا۔

ماہرین کے مطابق اگست کے وسط سے مون سون سسٹم جنوبی حصے پر اثر انداز ہو سکتا ہے، رواں سال مون سون کا دورانیہ بھی بڑھ سکتا ہے، عام طور پر ملک کے جنوبی حصے سے مون سون 15 ستمبر کو ختم ہو جاتا ہے تاہم رواں سال مون سون ستمبر کے آخر تک رہ سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر میں مون سون ہوائیں داخل، شدید بارشوں کی پیشگوئی
  • موسلادھار بارشیں محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • ملک بھر میں کل سے بارشوں کا نیا سلسلہ، سیلابی صورتحال سنگین ہونے کا خدشہ
  • محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کا نیا الرٹ جاری کر دیا
  • ملک بھر میں آئندہ پیر سے موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی
  • محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آئندہ  ہفتے سے موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کردی
  • نیا مون سون سسٹم، کراچی میں بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
  • محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں 4 سے 7 اگست کے دوران بارشوں کی پیش گوئی
  • اگلے 24گھنٹو ں میں کہاں کہاں بادل برسیں  گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی
  • پاکستان کے بعض علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان