ایران اسرائیل جنگ میں امریکی مداخلت عالمی جنگ کا باعث بنے گی: لیاقت بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جماعتِ اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع میں امریکہ کی براہ راست مداخلت دنیا کو ایک اور عالمی جنگ کی طرف دھکیل سکتی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں جماعتِ اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ کسی ایٹمی ہتھیار کے خطرے کے پیش نظر نہیں، بلکہ اصل ہدف ایک اسلامی حکومت کا خاتمہ ہے، امریکہ کی قیادت دنیا کو یک طرفہ فیصلوں کے ذریعے غلام بنانے پر تُلی ہوئی ہے، لیکن صدر ٹرمپ کی خود ساختہ بادشاہی زیادہ دیر نہیں چلے گی۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ مسلم دنیا کو اس نازک گھڑی میں عسکری، سیاسی، معاشی اور تکنیکی میدانوں میں مکمل اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا، ورنہ نقصان پوری امت کو اٹھانا پڑے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران کو جنگ کی آگ میں دھکیلا گیا تو اس کے بعد پاکستان کو بھی اسی تباہی کا سامنا ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کو اب یہ احساس ہو جانا چاہیے کہ دنیا کو جنگ نہیں بلکہ امن کی ضرورت ہے۔
نائب امیر جماعت اسلامی نے حکومتِ پاکستان کو مشورہ دیا کہ اندرونی انتشار اور بحرانوں کا خاتمہ فوری قومی ترجیح ہونی چاہیے تاکہ بیرونی خطرات کا مؤثر جواب دیا جا سکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: دنیا کو
پڑھیں:
ڈاکٹر شفیق الرحمن تیسری مرتبہ امیر جماعت اسلامی بنگلادیش منتخب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ڈھاکا: ڈاکٹر شفیق الرحمٰن امیرِ جماعت اسلامی بنگلا دیش منتخب ہو گئے۔
بنگلادیش میں 9 اکتوبر سے 25 اکتوبر تک خفیہ رائے شماری کے ذریعے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوا، جس میں جماعت اسلامی بنگلادیش کے ارکان نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر شفیق الرحمٰن سیشن 2026ء تا 2028ء کے لیے دوبارہ امیرِ جماعتِ اسلامی بنگلادیش منتخب ہوئے ہیں، یہ ان کا مسلسل تیسرا دورِ امارت ہو گا۔
جماعت اسلامی کے مرکزی شعبۂ نشر و اشاعت کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر مولانا اے ٹی ایم معصوم نے ہفتے کی شب باضابطہ طور پر انتخابی نتائج کا اعلان کیا۔
ویب ڈیسک
عادل سلطان