سپریم لیڈر نے پاسداران انقلاب کی بری فورس کا نیا کمانڈر تعینات کردیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
TEHRAN:
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے بریگیڈیئر جنرل محمد کریمی کو پاسداران انقلاب کی بری فورس کا نیا کمانڈر مقرر کردیا ہے۔
خبرایجنسی تسنیم کی رپورٹ کے مطابق سپریم لیڈر کے دفتر سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایرانی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف آیت اللہ خامنہ ای نے بریگیڈیئر جنرل محمد کریمی کو میجر جنرل محمد پاکپور کی جگہ کمانڈر تعینات کردیا ہے، جنہیں پاسداران انقلاب کا کمانڈر مقرر کردیا گیا ہے۔
ایران کے سپریم لیڈر نے اعلامیے میں نئے کمانڈر کے تجربے اور خوبیوں کا بھی ذکر کیا ہے، انہیں پاسداران انقلاب کی بری فورس کی صلاحیتیں بڑھانے اور تمام شعبوں میں تیاریوں کو فروغ دینے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے 13 جون کو ایران پر کیے گئے بلاجواز حملے میں تہران میں پاسداران انقلاب کی مرکزی قیادت شہید ہوگئی تھی اور ایرانی دارالحکومت میں کئی عمارتیں بھی تباہ ہوگئی تھیں۔
اسرائیل کے حملے میں ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد حسین باقری، پاسداران انقلاب کے کمانڈر میجر جرنل حسین سلامی، ایران کے خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر میجر جنرل غلام علی راشد، پاسداران انقلاب کے ایرواسپیس فورس کے کمانڈر میجر جنرل امیر علی حاجی زادہ اور9 ایرانی جوہری سائنس دان شہید ہوگئے تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاسداران انقلاب کی سپریم لیڈر کے کمانڈر
پڑھیں:
کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔