صدرِ آصف زرداری کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
فوٹو اسکرین گریب ۔ آئی ایس پی آر
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ہے جہاں سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے ان کا استقبال کیا۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری کو اس موقع پر پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
صدر آصف علی زرداری نے یادگارِ شہداء پر پھولوں رکھے، نیول چیف نے انہیں میری ٹائم سیکیورٹی صورتِ حال سے آگاہ کیا۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کر کے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی ہے۔
صدر آصف علی زرداری کو پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور ’معرکۂ حق‘ میں کامیابیوں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔
صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے ’معرکۂ حق‘ کے دوران پاک بحریہ کے بھرپور ردِعمل اور غیر متزلزل عزم کو سراہا اور بھارتی جارحیت کے خلاف کامیابی سے دفاع پر پاک بحریہ کو مبارک باد دی۔
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے صدرِ مملکت کے دورے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک بحریہ سمندری سرحدوں اور بحری مفادات کا دفاع جاری رکھے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ا صف علی زرداری نے پاک بحریہ
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔