تھائی لینڈ: فون کال لیک ہونے پر وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بنکاک (انٹرنیشنل ڈیسک) کمبوڈیا کے سابق وزیر اعظم سے فون پر کی گئی بات لیک ہونے کے بعد تھائی لینڈ کی وزیر اعظم پیتونگاترن شیناوترا سے مستعفی ہونے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا جب کہ اتحادی پارٹیوں نے بھی حکومت سے علاحدگی اختیار کرلی۔ واضح رہے کہ لیک کال میں انہوں نے کمبوڈیا کے رہنما سے درخواست کی تھی کہ وہ تھائی لینڈ کے حکام کی باتوں پر دھیان نہ دیں، کیونکہ ملک میں ہر ایک خود کو اہم دکھانا چاہتا ہے۔ بعد میں پیتونگاترن شیناوترا نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کی گفتگو مذاکراتی حکمت عملی تھی ۔ واضح رہے کہ پیتونگاترن شیناوترا اگست 2024 ء میں وزیر اعظم بنی تھیں۔
.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاپوا نیو گنی میں لینڈ سلائیڈ نگ سے 11افراد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پورٹ مورسبی (انٹرنیشنل ڈیسک) پاپوا نیو گنی کے صوبہ اینگا کے گاؤں میں لینڈ سلائیڈ سے 11افراد ہلاک اور 20 لاپتا ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق صوبہ اینگا کے گورنر پیٹر ایپاتاس نے بتایا کہ ریسکیو ٹیم کو جائے وقوع پر بھیجا گیا جنہوں نے 11لاشوں کو برآمد کر لیا ہے جبکہ لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔