مصنوعی ذہانت انسانوں کی جگہ لے سکتی ہے‘ جیفری ہنٹن
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے گاڈ فادر کے نام سے مشہور معروف کمپیوٹر سائنس دان جیفری ہنٹن نے خبردار کیا ہے کہ اے آئی اتنی تیزی سے ترقی کر رہی ہے کہ 10 سے 20 فیصد امکانات ہیں کہ یہ مستقبل میں انسانوں کی جگہ قابض ہوسکتی ہے۔ انہوں نے اس شعبے کے خطرات پر سنجیدگی سے توجہ نہ دیے جانے پر گہری تشویش کا اظہار بھی کیا۔ واضح رہے کہ ہنٹن گوگل کے سابق نائب صدر بھی رہ چکے ہیں ۔ انہیں 2018ء میں کمپیوٹنگ کا نوبیل سمجھا جانے والا ٹرننگ ایوارڈ دیا گیاتھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ذہین لوگ تحقیق کریں تو ہم کوئی ایسا طریقہ ڈھونڈ لیں گے جس سے اے آئی ہمیں نقصان نہ پہنچائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حکومت کی نااہلی نے کراچی کو کچرا کنڈی بنا دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے رہنما فہیم خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کی کرپشن اور نااہلی نے شہر کو تباہ کر دیا ہے۔ بارشوں کے بعد سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، پانی کی لائنیں خراب ہیں اور شہری بجلی و پانی سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو ملنے والے 3360 ارب روپے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے ہڑپ کر لیے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائی کے بغیر ملک نہیں چل سکتا۔