data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سماجی تنظیم بول اٹھو اور شرکت گاہ کی جانب سے ” پینے کا صاف پانی ایک بنیادی انسانی ضرورت” کے موضوع پر سندھی لینگویج اتھارٹی ہال میں ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا، ورکشاپ میں 120سے زائد اسٹیک ہولڈرز، مقامی نمائندگاہ، سرکاری افسرا، سول سوسائٹی اراکین، خواتین کارکنان اور کمیونٹی ممبران نے شرکت کی، اس موقع پر ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے پروگرام منیجر عبدالستار چاچڑ، روشن علی ملاح ایڈوکیٹ، امبرین مستوئی، سنیل گوریرو، حزب اللہ منگریو، زیب ملاح، فردوس سانگی، مینا جبار، سنیل سٹروگھن، عرفان کوریجو، ساجدہ میرانی، زمرد بھٹی، صباء عباسی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے پینے کا صاف پانی نہ صرف بنیادی انسانی حق ہے بلکہ اس کی مسلسل عدم دستیابی انسانی صحت، تعلیم اور معاشرتی ترقی پر منفی اثرات ڈال رہی ہے۔ شرکا نے اداروں جیسے واسا، ایچ ایم سی، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، منتخب کونسلرز، اور سول سوسائٹی کے موثر کردار پر زور دیتے ہوئے بین الادارہ جاتی تعاون کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔خواتین اور نوجوان شرکا نے پانی کے مسائل پر کمیونٹی سطح پر شعور اجاگر کرنے اور نگرانی کا موثر نظام وضع کرنے کی تجاویز دیں۔ ورکشاپ کے اختتام پر تمام شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پینے کے صاف پانی کے حق کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: صاف پانی

پڑھیں:

اقوام متحدہ، پاکستان نے غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا

نیویارک:

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان نہ صرف غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے، بلکہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

عالمی سطح پر غزہ میں جاری خونریزی اور انسانی المیے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی مندوب نے کہا کہ روزانہ درجنوں نہتے فلسطینی شہید ہو رہے ہیں، معصوم بچے بھوک سے دم توڑ رہے ہیں، اور اسپتال بھی اسرائیلی بمباری سے محفوظ نہیں رہے۔

عاصم افتخار نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان کو مخاطب کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کو ناقابلِ برداشت اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر عالمی ضمیر اب بھی خاموش رہا تو تاریخ اسے کبھی معاف نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر فورم پر ان کی آواز بنے گا، ہماری منزل واضح ہے ایک آزاد، خودمختار فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

یہ خطاب اس وقت سامنے آیا جب پاکستان سمیت سلامتی کونسل کے 10 غیر مستقل رکن ممالک نے غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے ایک اہم قرارداد پیش کی جسے امریکہ نے ویٹو کر دیا۔

قرارداد میں اسرائیل سے غزہ میں انسانی امداد کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں ختم کرنے کا مطالبہ بھی شامل تھا۔

پاکستانی مندوب نے ویٹو کے فیصلے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کا ضمیر اب جاگنا ہوگا، کیوں کہ ہر لمحہ غزہ میں زندگی اور موت کے درمیان جنگ جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ، پاکستان نے غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا
  • برطانوی اداکار نے جذباتی انداز میں فلسطین کیلئے نظم پڑھی، تقریب کے شرکا رو پڑے
  • ایک ماہ تک روزانہ صبح لیموں پانی پینے کے 5 حیرت انگیز فوائد
  • سعودیہ عرب میں یوم الوطنی کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان
  • سعود ی عرب کی جانب سے اٹلی میں عربی لینگویج فیئر کا انعقاد
  • شناختی کارڈ کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق ہے ‘فرحان بیگ
  • میاں مقصود شکارپورڈسٹرکٹ بار میں آج جلسہ سیرت النبی ؐ سے خطاب کرینگے
  • کیا راول ڈیم کا پانی فلٹریشن کے بعد بھی پینے کے لیے غیر محفوظ ہے؟
  • ’’امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے‘‘ وزیراعظم کا امیرِ قطر سے ملاقات میں اظہارِ یکجہتی
  • اسرائیلی یرغمالیوں کو انسانی ڈھال بنایا تو نتائج سنگین ہوں گے، ٹرمپ کی حماس کو وارننگ