---فائل فوٹو

اسکردو ایئرپورٹ نے ایک دن میں 14 پروازیں آپریٹ کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

ملک کے شمالی علاقہ جات میں ٹورازم کو غیر معمولی فروغ حاصل ہو رہا ہے، بدھ کے روز اسکردو ایئرپورٹ پر مجموعی طور پر 16 پروازیں شیڈول تھیں، جس میں سے 14 مقامی پروازیں کامیابی سے آپریٹ کی گئیں۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق پی آئی اے کی 4 اور ایئر بلیو کی 3 پروازیں اسکردو پہنچیں جس میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد کی پروازیں شامل تھیں۔

اسکردو، ایئرپورٹ کیلئے عالمی معیار کا درجہ

اسلام آبادساڑھے7 ہزار فٹ بلندی پر قائم اسکردو.

..

اتھارٹی نے بتایا کہ اسکردو سے لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے لیے بھی 7 پروازیں روانہ ہوئیں، جس سے ملک کے 3 بڑے شہروں اور اسکردو کے درمیان فضائی آمدورفت میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اسکردو میں پروازوں کی تعداد میں یہ تیزی، علاقے میں سیاحت کے فروغ اور مقامی معیشت کے بہتر مستقبل کی نشاندہی کرتی ہے۔

ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق فلائٹس میں اضافے سے ناصرف سیاحوں کو آسان رسائی حاصل ہو رہی ہے بلکہ اسکردو کو ایک بین الاقوامی سیاحتی مقام کے طور پر فروغ بھی مل رہا ہے، جس سے مقامی معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

لاہورایئرپورٹ پر غیر ملکی مسافروں کیلئے نئے امیگریشن کاؤنٹرز قائم

سٹی 42: علامہ اقبال ایئرپورٹ پرامیگریشن نظام میں بہتری کیلئے عملی اقدامات کردیے گئے 
لاہورایئرپورٹ پر غیر ملکی مسافروں کیلئے نئے امیگریشن کاؤنٹرز قائم کیے گئے ، وزیر داخلہ محسن نقوی کی خصوصی ہدایات پر ایئرپورٹ پرکاؤنٹر قائم کئے گئے،غیر ملکی مسافروں کو امیگریشن کلیئرنس میں غیر ضروری تاخیر کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا
نئے کاؤنٹرز سے غیر ملکی سیاحوں، سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود کو سہولت ملے گی،اس اقدام کا مقصد پاکستان میں سیاحت، تجارت اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے،وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کیلئے بھی امیگریشن کا عمل تیز اور آسان ہو جائے گا،نئے کاؤنٹرز کے قیام کا مقصد امیگریشن سروسز کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بہتر بنانا ہے
 

ملکہ کوہسار مری میں شجرکاری مہم زور وشور سے جاری

متعلقہ مضامین

  • لیسکو کی نجکاری کرنے کا عمل باضابطہ طور پر شروع
  • لاہورایئرپورٹ پر غیر ملکی مسافروں کیلئے نئے امیگریشن کاؤنٹرز قائم
  • یو کرین کا روس کے آئل ڈپو پر ڈرون حملہ، آگ بھڑک اٹھی، قریبی ہوائی اڈے پر پروازیں معطل
  • اسلام آباد میں مضر صحت گوشت کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
  • پاکستان اور چین کا دوستی کو مزید مستحکم کرنے تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ
  • ایرانی صدر کی نواز شریف اور مریم نواز سے ایئرپورٹ لانج میں رسمی ملاقات
  • اسلام آباد ،پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے
  • گوادر کیلئے کراچی سے ہفتے میں مزید 2 پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ
  • اسلام آباد، راولپنڈی اور خیبرپختونخوا میں زلزلہ، شدت 5.5 ریکارڈ
  • گوادر کیلیے کراچی سے ہفتے میں مزید 2 پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ