قومی ٹیم نے نیشنز کپ والی بال میں اپنا دوسرا میچ بھی جیت لیا، پاکستان نے چائنیز تائپے کو 2-3 سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی کامیاب پیش قدمی جاری رکھی۔

تفصیلات کے مطابق بحرین میں جاری ایشین والی بال نیشنز کپ میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں چائنیز تائپے کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2- 3سے شکست دی۔

قومی ٹیم نے میچ کا شاندار آغاز کرتے ہوئے ابتدا میں ہی 2 گول داغ دیے تھے جس کے بعد مخالف ٹیم نے بھی 2 گول مار کر مقابلہ 2-2 سے برابر کیا۔

تاہم، فیصلہ کن سیٹ میں پاکستان نے 5-8 کے خسارے کے بعد کم بیک کرتے ہوئے 16-18 سے کامیابی حاصل کی، پاکستان کی چائینز تائپے کے خلاف جیت کا اسکور 20-25، 22-25، 25-21، 25-16 اور 16-18 رہا۔

اس سے قبل، پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں فلپائن کی مضبوط ٹیم کو شکست دی تھی، قومی ٹیم نے گروپ سی کے دونوں میچز جیت کر گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پاکستان نے ٹیم نے

پڑھیں:

پاکستان سے روس جانے والی پہلی مال بردار ٹرین منسوخ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد:ایران اسرائیل جنگ کی وجہ سے 22 جون کو پاکستان سے روس روانہ ہونے والی پہلی مال بردار ٹرین منسوخ کر دی گئی، مال بردار ٹرین نے ایران، ترکمانستان اور قازقستان سے ہوتے ہوئے روس پہنچنا تھا۔

ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے باعث پاکستان سے روس جانے والی مال بردار ٹرین کی روانگی منسوخ کردی گئی۔ریلوے ذرائع کے مطابق پاکستان ریلویز کی مال بردار ٹرین نے 22 جون کو لاہور سے روانہ ہونا تھا جس کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

ٹرین نے ایران، ترکمانستان اور قازقستان سے ہوتے ہوئے روس پہنچنا تھا، مال بردار ریل گاڑی نے روس کے شہر اسٹرا خان تک جانا تھا۔

ذرائع کے مطابق ایران اسرائیل جنگ کی وجہ سے پاکستان ایران اور دیگر ممالک کے بارڈرز بند ہیں، مال بردار ٹرین روانہ نہیں ہو سکتی، پہلی مال بردار ریل گاڑی نے 16 بوگیوں کے ساتھ روانہ ہونا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ مال بردار ٹرین پر کنٹینرز کی تعداد مرحلہ وار 50 تک بڑھانے کا منصوبہ ہے، مال بردار ٹرین سے روس، ترکمانستان اور قازقستان سے اشیا پاکستان آنی تھیں، سیکورٹی صورتحال بہتر ہونے کے بعد ہی پاکستان ریلویز کی پہلی مال بردار ریل گاڑی روس روانہ ہو سکے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی نیشنز کپ میں دوسری فتح، چائنیز تائپے کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست
  • پاکستان نے نیشنز کپ والی بال میں چائنیز تائپے کو شکست دیدی
  • معرکہ حق میں بدترین شکست کے بعد بھارتی پروپیگنڈہ اور جعلی خبریں بنانے والی فیکٹریاں من گھڑت خبریں پھیلانے لگیں
  • ایشین اسکواش چیمپئن شپ، ناصر اقبال کو سخت مقابلے کے بعد کوارٹر فائنل میں شکست
  • پاکستان نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا
  • ایف آئی ایچ نیشنز کپ: پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا
  • نیشنز ہاکی کپ: پاکستان کو نیوزی لینڈ سے شکست، سیمی فائنل تک رسائی چانس پر
  • سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودیہ نے ایک اہم سنگ میل حاصل کرلیا 
  • پاکستان سے روس جانے والی پہلی مال بردار ٹرین منسوخ