پاکستان کی نیشنز کپ میں دوسری فتح، چائنیز تائپے کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
منامہ : پاکستان والی بال ٹیم نے بحرین میں جاری نیشنز کپ ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا دوسرا میچ بھی جیت لیا۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق پاکستان نے چائنیز تائپے کو سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھا۔
پانچ سیٹوں پر مشتمل یہ دلچسپ اور سنسنی خیز میچ دونوں ٹیموں کے درمیان سخت اعصابی جنگ ثابت ہوا۔ پہلے سیٹ میں چائنیز تائپے نے عمدہ آغاز کرتے ہوئے برتری حاصل کی، تاہم پاکستانی کھلاڑیوں نے جلد ہی اپنی گرفت مضبوط کرتے ہوئے دوسرا اور تیسرا سیٹ جیت کر میچ میں برتری حاصل کرلی۔
چوتھے سیٹ میں تائپے کی ٹیم نے کم بیک کرتے ہوئے اسکور برابر کر دیا، لیکن فیصلہ کن پانچویں سیٹ میں قومی ٹیم نے بھرپور مہارت، اتحاد اور تجربے کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح اپنے نام کی۔
پاکستانی کوچ اور ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کی اس کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ فتح ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، کھلاڑیوں نے انتہائی دباؤ کے لمحات میں بھی حوصلہ نہیں ہارا اور فائٹنگ اسپرٹ کے ساتھ میدان میں ڈٹے رہے۔
یاد رہے کہ نیشنز کپ میں ایشیا کی متعدد مضبوط ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، اور پاکستان کی جانب سے مسلسل فتوحات ٹیم کی عالمی سطح پر واپسی اور اعتماد بحال کرنے کی جانب اہم قدم ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کرتے ہوئے
پڑھیں:
کراچی ایئرپورٹ پر مسافر سے آلہ موسیقی میں چھپائی گئی 490 گرام افیون برآمد
کراچی:ایئرپورٹس سیکورٹی فورس نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دوحہ جانے والی پرواز کے ایک مسافر سے 490 گرام افیون برآمد کر لی۔
اے ایس ایف حکام کے مطابق مشیات بینجو (آلہ موسیقی) میں مہارت سے چھپائی گئی تھی۔
اے ایس ایف کے تربیت یافتہ عملے نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا۔