صائمہ سلیم کی ہمت اور لگن دنیا بھر کے خصوصی افرادِ کے لیے ایک روشن مثال ہے، فیلڈ مارشل
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی رکن صائمہ سلیم سے خصوصی ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی رکن صائمہ سلیم سے ملاقات کی۔
یہ ملاقات خوشگوار اور متاثر کن ماحول میں ہوئی، جس میں فیلڈ نے صائمہ سلیم کی بینائی سے محرومی کے باوجود ان کی شاندار پیشہ ورانہ خدمات، غیر متزلزل عزم، اور پاکستان کے عالمی وقار کے فروغ میں کردار کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ صائمہ سلیم کی ہمت اور لگن نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے خصوصی افرادِ کے لیے ایک روشن مثال ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج خصوصی افراد کی فلاح، تربیت اور قومی ترقی میں کردار ادا کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی۔
صائمہ سلیم نے سید عاصم منیر کو اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مؤقف کی ترجمانی اور درپیش چیلنجز سے متعلق بریفنگ دی۔ انہوں نے بھارت کی ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی اور اس کے نتیجے میں خطے میں عدم استحکام جیسے اہم امور پر بھی روشنی ڈالی۔
فیلڈ مارشل نے اقوامِ متحدہ جیسے عالمی فورمز پر پاکستان کے مؤقف کی موثر ترجمانی کرنے پر صائمہ سلیم کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ان کی خدمات پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہیں۔
ملاقات کے دوران صائمہ سلیم نے فیلڈ مارشل کو اپنی ادبی تخلیقات بھی پیش کیں، جنہیں حافظ سید عاصم منیر نے دلچسپی اور تحسین کے ساتھ سنا۔
یہ ملاقات اس حقیقت کا مظہر ہے کہ جسمانی معذوری کسی بھی شخص کی قابلیت اور خدمت کے جذبے کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنتی۔ محترمہ سائمہ سلیم جیسے باہمت افراد پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: صائمہ سلیم کی فیلڈ مارشل پاکستان کے کے لیے
پڑھیں:
وفاقی وزیرداخلہ اور گورنر پنجاب کی ملاقات، سیاسی و ملکی صورتحال پر گفتگو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-08-27
 لاہور (اے پی پی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اتوار کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق گورنر پنجاب نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پر محسن نقوی کو مبارکباد دی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ قومی ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں عمدہ کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی۔ ملاقات میں پیپلز پارٹی پنجاب کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے ملکر کام کرنا ہوگا۔اس موقع پروفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کے ساتھ ایک ہونا ہے۔ اتحاد و اتفاق کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔ قومی و عسکری قیادت نے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی ہر محاذ پر کامیابیاں سمیٹی ہیں۔