کامران ٹیسوری دفاتر کی چابیاں ساتھ لے گئے، گورنر کو یہ حرکت زیب نہیں دیتی: اویس قادر شاہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
قائم مقام گورنر سندھ اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ محرم میں امن و امان سے متعلق گورنر ہاؤس میں آج اہم اجلاس طلب کیا تھا تاہم عملے نے بتایا کہ کامران ٹیسوری دفاتر کی چابیاں بھی ساتھ لے گئے ہیں۔
اس حوالے سے اویس قادر شاہ نے کہا کہ یہ آئینی منصب ہے کسی کی ذاتی بیٹھک نہیں، کامران ٹیسوری کو یہ حرکت زیب نہیں دیتی، اگر آج اجلاس منعقد نہ ہوا تو کامران ٹیسوری کے خلاف عدالت جاؤں گا۔
اویس قادر شاہ نے کہا کہ پولیس افسران گورنر ہاؤس پہنچ چکے ہیں، وزیر داخلہ بھی اسلام آباد سے یہیں آ رہے ہیں۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اویس قادر شاہ کا کہنا تھا کہ کامران ٹیسوری صاحب پہلے بھی کئی دفعہ آفس کی چابیاں اپنے ساتھ بیرونِ ملک لے جا چکے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کامران ٹیسوری اویس قادر شاہ
پڑھیں:
ہم فلسطینی بھائیوں کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے، ذوالفقار علی بھٹو جونیئر
کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے نے کہا کہ فلسطین انسانیت کا معاملہ ہے، یہ کوئی ایک مذہب کا معاملہ نہیں ہے، ہمارے دل کا بھی حصہ ہے، اگر ہم فلسطین کو چھوڑیں گے تو ہم اپنے دل کو بھی چھوڑیں گے، فلسطینیوں کا ساتھ چھوڑنا خودکشی کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا ہے کہ ہم فلسطینی بھائیوں کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے، فلسطین کا مسئلہ ہر فورم پر اٹھائیں گے۔ وہ کراچی پریس کلب کے باہر خلق یوتھ فرنٹ کراچی کی جانب سے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور ان کی آزادی کی جدوجہد کی حمایت کے لیے منعقدہ مظاہرے سے خطاب کررہے تھے۔ مظاہرے میں سماجی رہنما ڈاکٹر اصغر دشتی اور تحریک نسواں کی شیما کروانی او دِیگر نے شرکت کی۔
ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ فلسطین انسانیت کا معاملہ ہے، یہ کوئی ایک مذہب کا معاملہ نہیں ہے، یہ کوئی ایک قبیلے کا معاملہ نہیں ہے، یہ ایک ذات کا معاملہ نہیں ہے، یہ پوری دنیا کا معاملہ ہے، فلسطین کا مسئلہ ہمارے ایمان کا بھی حصہ ہے، ہمارے مذہب کا بھی حصہ ہے، ہمارے دل کا بھی حصہ ہے، اگر ہم فلسطین کو چھوڑیں گے تو ہم اپنے دل کو بھی چھوڑیں گے، فلسطینیوں کا ساتھ چھوڑنا خودکشی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی آواز ہر فورم پر اٹھائیں گے۔ شرکا نے فلسطین عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کا اظہار کیا۔