اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے اسحاق ڈار استنبول پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ پاکستان، سینیٹراسحاق ڈار، اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے 51ویں اجلاس میں شرکت کے لیے آج استنبول پہنچ گئے، اجلاس 21 اور 22 جون 2025 کو منعقد ہو رہا ہے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار اس اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور اسلامی تعاون یوتھ فورم کی ایوارڈ تقریب میں بھی شرکت کریں گے، جس میں ترک صدر رجب طیب اردوان کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister, Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50, arrived in Istanbul to participate in the 51st Session of the Council of the Foreign Minister (CFM) of the Organization of Islamic Cooperation (OIC) being held on 21-22 June 2025 and to attend the… pic.
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) June 20, 2025
استنبول آمد پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا خیر مقدم پاکستان کے سفیر برائے ترکیہ ڈاکٹر یوسف جُنید، قونصل جنرل نعمان اسلم اور ترک وزارتِ خارجہ کے نمائندے نے کیا۔
دفتر خارجہ، اسلام آباد کے مطابق، وزیر خارجہ کے اس دورے کا مقصد اسلامی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم پر امت مسلمہ کے مسائل پر پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کرنا اور نوجوانوں کے لیے اسلامی تعاون کے اقدامات کو فروغ دینا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار اسلامی تعاون تنظیم پاکستانی سفیر ڈاکٹر یوسف جنید وزرائے خارجہ کی کونسل وزیر خارجہذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار اسلامی تعاون تنظیم پاکستانی سفیر ڈاکٹر یوسف جنید وزرائے خارجہ کی کونسل اسلامی تعاون تنظیم اسحاق ڈار کے لیے
پڑھیں:
پاک ایران مشترکہ اقتصادی کمیشن اجلاس جلد منعقد کرنے پراتفاق
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک ایران مشترکہ اقتصادی کمیشن اجلاس جلد منعقد کرنے پراتفاق کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق پاکستان اور ایران کے تاجروں کے درمیان بی ٹو بی اجلاسوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا، پاک ایران مشترکہ اقتصادی کمیشن اجلاس جلد منعقد کرنے پراتفاق ہوا ہے۔
وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا کہ علاقائی تجارت وقت کی ضرورت اور ہمسایہ ممالک کیساتھ روابط اہم ہیں،تجارت صرف کاروبار نہیں بلکہ عوام روابط کی علامت بھی ہے۔
ایرانی وزیر تجارت محمد اتابک نے کہا کہ تاجروں کے درمیان اعتماد خوش آئند ہے، برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے تجارتی تعاون ناگزیر ہے، پاکستان اورایران کے تاجر ایک دوسرے پر مکمل اعتماد کرتے ہیں۔
ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
فریقین نے پاکستان اورایران کے درمیان تجارتی راہداریوں کے بھرپور استعمال پرزور دیا، دو طرفہ تجارت و سرحدی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا، ایران سے پاکستانی برآمدات بڑھانے کیلئے عملی اقدامات پر زور دیا گیا۔
بی ٹی بی اجلاسوں اور تجارتی وفود کے تبادلے پر دو طرفہ اتفاق کے ساتھ ساتھ زراعت، توانائی، مویشی پالنے اور لاجسٹکس شعبوں میں تعاون پر بات چیت بھی کی گئی۔
مزید :