سندھ بے امنی کی لپیٹ میں ، پولیس تماشابنی ہوئی ہے، رفیق منصوری
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت)سندھ بے امنی لوٹ مار کی آگ میں جل رہا ہے ڈکیتی ،رہزنی لوٹ مار ، اسٹریٹ کرائمز وارداتیں عام ہوگئی ہیں کچے اور پکے کے ڈاکو دندناتے پھرتے ہیں لوٹ مار کرتے ہیں مگر پولیس کا نام و نشان نہیں ہے ۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ محمد رفیق منصوری ، جنرل سیکرٹری ارشد خاصخیلی ، نائب امرا سید ارشاد ظفر بخاری ، ظہیرالدین جتوئی ، راجا وسیم اور عمران غوری نے اپنے ایک بیان میں نائب امیر جماعت اسلامی سندھ حافظ نصراللہ چنا سے کندھ کوٹ میں رمضان لاڑو میں ڈاکوؤں نے ان سے اسلحہ کے زور پر ان کی جی ایل آئی کار ، نقدی اور موبائل فون چھیننے کی واردات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں امن و امان کی نازک صورتحال ہے عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں کوئی شریف انسان ڈاکوؤں سے محفوظ نہیں ہے ۔انہوں نے آئی جی سندھ ، ڈی آئی جی اور متعلقہ ایس ایس پی سے مطالبہ کیا ہے کہ جماعت اسلامی کے صوبائی رہنما حافظ نصراللہ چنا سیہونیوالی واردات کے ڈاکو گرفتار کرکے ان کی چھینی ہوئی گاڑی موبائل فون اور نقدی برآمد کی جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے بزرگ رکن عبد القیوم خان انتقال کرگئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے بزرگ رکن عبد القیوم خان گزشتہ روز رضائے الٰہی سے انتقال فرما گئے۔ ان کی نماز جنازہ طیبہ مسجد میں ادا کی گئی۔ ان کی نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ، ٹائون چیئرمین عبد الجمیل خان ،نائب امیر ضلع کورنگی اور وائس چیرمین لانڈھی ٹاؤن محمد عمران ،نائب قیم سید آصف علی، کارکنان جماعت اسلامی سمیت احباب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ نے عبد القیوم خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی کامل مغفرت کی دعا کی۔