ایوان بالا میں تناؤ: سینیٹر دینش کمار کا چیئرمین سینیٹ کو ایک اور خط، مشیروں کی تفصیلات فوری طلب
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
ایوان بالا میں تناؤ: سینیٹر دینش کمار کا چیئرمین سینیٹ کو ایک اور خط، مشیروں کی تفصیلات فوری طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز) ایوان بالا میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور سینیٹر دینش کمار کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔ سینیٹر دینش کمار نے چیئرمین سینیٹ کو ایک اور خط ارسال کر دیا ہے جس میں مشیروں کی تعیناتی، تعداد اور کردار سے متعلق تفصیلات فوری طور پر فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
خط میں سینیٹر دینش کمار نے کہا ہے کہ انہوں نے سینیٹ سے بعض اہم معلومات طلب کی تھیں جو تاحال مہیا نہیں کی گئیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ایوان بالا میں تعینات مشیروں کی مکمل فہرست، ان کی تعداد اور تقرری کے طریقہ کار سے متعلق معلومات جلد فراہم کی جائیں۔
سینیٹر دینش کمار کا دعویٰ ہے کہ سینیٹ میں مشیر ہی یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ بیرون ملک پارلیمانی وفود میں کن ارکان کو شامل کیا جائے اور کنہیں نہیں، جو شفافیت کے تقاضوں کے خلاف ہے۔
واضح رہے کہ سینیٹر دینش کمار نے چیئرمین سینیٹ کو پہلا خط 30 مئی کو لکھا تھا جس میں سرکاری دوروں اور مشیروں سے متعلق معلومات طلب کی گئی تھیں۔ تاہم، جواب نہ ملنے پر اب انہوں نے دوبارہ رابطہ کیا ہے، جس سے ایوان بالا میں مشیروں کے کردار پر ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل؛ ملزم کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ایف بی آر نے مسلم لیگ (ن) کے سابق وزیر کی کمپنی کے سگریٹ پکڑ لیے، ٹیکس چوری کا انکشاف سی ڈی اے لینڈ ڈائریکٹوریٹ میں بڑی تبدیلی،ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے کے ماتحت کون کونسے آفیسران کام کریں گے؟ نوٹیفکیشن سب نیوز پر اسحاق ڈار استنبول پہنچ گئے، او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی اور حبس، بارش کب ہوگی؟ وزیراعظم کی پی این ایس سی کے بیڑے میں اضافے کیلئے بحری جہاز لینے کی ہدایت جنیوا: پاکستان نے پہلگام واقعے پر بھارتی دعوے پھر مسترد کر دیئےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سینیٹر دینش کمار چیئرمین سینیٹ کو ایوان بالا میں مشیروں کی
پڑھیں:
بھارتی صحافی رویش کمار کا اپنے ہی اینکر پر وار، ارنب گوسوامی کو دوغلا قرار دیدیا
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک )بھارتی صحافی رویش کمار نے اپنے ہی میڈیا کے معروف اینکر ارنب گوسوامی کو نشانے پر رکھ لیا۔
رویش کمار نے ارنب گوسوامی کو آئینہ دکھاتے ہوئے انہیں دہرا معیار رکھنے والا قرا ر دے دیا۔
رویش کمار کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کا پروپیگنڈا پھیلانے والے اینکر نے پاکستان کے خلاف سابق کرکٹرز کو اکسایا، لیکن مودی حکومت کا نام لینے یا اس پر تنقید کرنے کی جرات نہ کی۔
Ravish Kumar brutally roasted Arnab Guswami and BJP Govt for India Pakistan match , Must watch ???????? pic.twitter.com/m2FWJFmuQG
— Adv. Strange Tyagi (@strrrange_dr5) September 16, 2025
انہوں نے کہا کہ ارنب گوسوامی سابق کھلاڑیوں پر ایسے برسا جیسے آسمان گرا دے گا، مگر حکومت کے معاملے پر خاموش رہا۔
انہوں نے تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ یہ اگر دوغلا پن نہیں تو اور کیا ہے۔
Post Views: 5