ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم ’لو گرو‘ نے اکشے کمار کی ’ہاؤس فُل 5‘ کو پیچھے چھوڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
عیدالاضحیٰ پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی پاکستانی رومانوی کامیڈی فلم ’لو گرو‘ نے بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار کی فلم ’ہاؤس فُل 5‘ کو پیچھے چھوڑ دیا۔
رپورٹس کے مطابق ’لو گرو‘ نے اپنے دوسرے ہفتے کے آخر میں برطانیہ میں 75ہزار پاؤنڈز کمائے جبکہ ہاؤس فل 5 نے 56 ہزار پاؤنڈز کا بزنس کیا ہے۔ 9 دنوں میں ’لو گرو‘ کی یو کے باکس آفس کلیکشن 2لاکھ 26ہزار پاؤنڈز یعنی 10 کروڑ پاکستانی روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)
سوشل میڈیا صارفین ’لو گرو‘ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے پاکستانی فلم بہت اچھی ہے، ہمارا سینیما اسی کامیابی کا مستحق ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے۔
واضح رہے کہ ’لو گرو‘ فلم کامیاب ترین فلموں کی فہرست میں شامل ہو چکی ہے اور ریلیز کے آغاز سے ہی فلم کو شائقین کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔
بالی ووڈ فلم ہاؤس فُل 5 کی میگا کاسٹ میں ابھیشیک بچن، سنجے دت، جیکی شروف، رتیش دیش مکھ، جیکلین فرنینڈز، نرگس فخری، سونم باجوہ و دیگر شامل ہیں جبکہ پاکستانی فلم ’لو گرو‘ کی کاسٹ میں ہمایوں سعید اور ماہرہ خان شامل ہیں۔ فلم کی شوٹنگ لندن اور پاکستان کے مختلف مقامات پر کی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اکشے کمار لو گرو ماہرہ خان ہاؤس فل 5 ہمایوں سعید.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اکشے کمار لو گرو ماہرہ خان ہاؤس فل 5 ہمایوں سعید لو گرو
پڑھیں:
مری پتریاٹہ ٹاپ پر دلکش ٹری ہاؤس سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا
پنجاب ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ایم ڈی عاصم رضا نے پتریاٹہ ٹاپ پر صوبے کے پہلے خوبصورت ٹری ہاؤس کا افتتاح کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیاحوں کے لیے خوشخبری، مری کے دلکش مناظر کی سیر کراتی ٹورسٹ بس سروس کا آغاز
بلند پہاڑوں اور سرسبز وادیوں کے درمیان تعمیر کیا گیا یہ ٹری ہاؤس سیاحوں کو قدرتی حسن اور جدید سہولیات کا حسین امتزاج فراہم کرے گا۔
مزید پڑھیے: راولپنڈی سے بھوربن تک گلاس ٹرین کب تک شروع ہونے کی توقع ہے؟
ایم ڈی ٹی ڈی سی پی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر سیاحتی منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے تاکہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
مزید پڑھیں: عوام کی خدمت پر تنقید کی جارہی ہے، ایسا کرنے والوں کی بے بسی سمجھتی ہوں، مریم نواز
سیاحت کے ماہرین کے مطابق ٹری ہاؤس جیسے منفرد اقدامات نہ صرف مری کی خوبصورتی میں اضافہ کریں گے بلکہ مقامی معیشت اور روزگار کے مواقع بھی پیدا کریں گے۔ دیکھیے عثمان علی کی یہ دلچسپ ویڈیو رپورٹ۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب کا پہلا ٹری ہاؤس پہلا ٹری ہاؤس مری مری پتریاٹہ مری میں ٹری ہاؤس