عدالت نے سابق سینیٹر چوہدری تنویر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے مسلم لیگ ن کے سابق سینیٹر چوہدری تنویر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
سابق سینیٹر چوہدری تنویر کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد قتل کے مقدمے میں عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
سول جج راولپنڈی احسن رضا نے پولیس کے مزید 7 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔
ن لیگ کے سابق سینیٹر چوہدری تنویر کی گرفتاری کے بعد طبیعت اچانک بگڑ گئی۔
عدالت نے ملزم کو 4 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ چوہدری تنویر پر سابق ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری عدنان کے قتل کا الزام ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اپر کوہستان مالیاتی سکینڈل‘ گرفتار ملزم یحییٰ جیل منتقل
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی سکینڈل میں گرفتار ملزم محمد یحییٰ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ احتساب جج امجد ضیاء صدیقی نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ملزم کو جیل بھیج دیا۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم محمد یحییٰ تعمیراتی کمپنی کا مالک ہے، ملزم کے اکاؤنٹس میں کروڑوں کی ٹرانزیکشن ہوئی، ملزم کے نام ایک جعلی تعمیراتی کمپنی نکل آئی ہے۔ ملزم نے جعلی کمپنی کے نام پر پیسے نکالے، ملزم نے اپنے چچازاد بھائی ایاز کے نام ایبٹ آباد اور دیگر علاقوں میں اثاثے بنائے ہیں۔ ملزم نے دوران تفتیش بہت اہم انکشافات کیے ہیں۔