پہلگام واقعہ کے بھارت کے پاس کوئی ثبوت نہیں، امرجیت سنگھ
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
بھارتی انٹیلی جنس سروس کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ نے تصدیق کی ہے کہ پہلگام واقعہ کے بھارت کے پاس کوئی ثبوت نہیں۔
لندن میں جیو نیوز کے نمائندے مرتضیٰ علی شاہ کو انٹرویو میں امرجیت سنگھ نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ڈونلڈ ٹرمپ کا ظہرانہ آپ سب کو مبارک ہو۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سلسلہ نہیں رکنا چاہیے، پاکستانی قیادت کو اب نئی دلی جانا چاہیے۔
امرجیت سنگھ نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ ہی تعلقات بہتر بنانے میں پیشرفت کرتا ہے، اسی وجہ سے فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا میں ہیں، پاکستان کی مہمان نوازی کا دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں۔
بھارتی انٹیلی جنس سروس کے سابق سربراہ نے بتایا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی کا واحد چیف ہوں جو رٹائرمنٹ کے بعد 4 بار پاکستان گیا۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: امرجیت سنگھ
پڑھیں:
بھارت اکتوبر میں پاکستان پر حملہ کرسکتا ہے، سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری
سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت اکتوبر میں پاکستان پر حملے کی منصوبہ بندی کر سکتا ہے۔ ان کے مطابق بھارتی قیادت اندرونی دباؤ اور انتخابی سیاست سے توجہ ہٹانے کے لیے سرحدی محاذ گرم کرنے کی کوشش کر سکتی ہے۔اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اس وقت غیر معمولی چوکسی اور سفارتی تیاری کی ضرورت ہے تاکہ عالمی برادری کو بروقت حقائق سے آگاہ کیا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ماضی میں بھارت نے کئی بار دہشت گردی کے واقعات کو جواز بنا کر خطے میں کشیدگی بڑھائی، اسی طرز کا کوئی نیا ڈرامہ رچایا جا سکتا ہے۔دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج مکمل طور پر تیار ہیں اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کو سفارتی سطح پر اجاگر کرنے سے عالمی رائے عامہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویے کو مسترد کرے گی۔