پہلگام حملہ بھارتی انٹیلی جنس اور سیکورٹی ناکامی تھی، امرجیت سنگھ
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی (آن لائن) سابق بھارتی انٹیلیجنس چیف امرجیت سنگھ دولت نے پہلگام حملے کے حوالے سے انٹیلیجنس ناکامی کا اعتراف کر تے ہوئے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ بھارت کی انٹیلیجنس اور سیکورٹی ناکامی تھی۔ جو ہوا وہ بہت برا تھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس پہلگام حملے کے کوئی شواہد نہیں تھے۔ اے ایس دولت نے مضحکہ خیز اعتراف کرتے ہوئے کہا کئی بار واقعات کے ثبوت نہیں ملتے، پاکستان نے بھارت کے 6 جہاز بھی مارگرائے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اسرائیل جنگ بندی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کردار اہم ہو سکتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بنوں:پولیس چوکی پر حملے میں اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک
---فائل فوٹوخیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس چوکی فتح خیل پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا جبکہ جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔
آر پی او سجاد خان کے مطابق دہشت گردوں نے رات گئے چوکی پر چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار شہید ہوا، جس کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
خلیل نواز نے کہا کہ دھماکے میں ان کی 4 بیٹیاں ،ایک بیٹا اور ایک بہو شہید ہوئے۔
پولیس کی جانب سے مؤثر اور جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔
آر پی او کا کہنا ہے کہ علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے، دہشت گرد رات کی تاریکی میں اپنے زخمی ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہوگئے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید پولیس اہل کار کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
انہوں نے دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے جرات سے حملہ ناکام بناکر دہشت گردوں کو عبرت ناک انجام تک پہنچایا۔