data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت اقوام متحدہ کے چارٹراورعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں ہفتہ وارمیڈیا بریفنگ کے دوران شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران پر اسرائیلی بلاجواز اور غیرقانونی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت اقوام متحدہ کے چارٹراورعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، ایران کواقوام متحدہ کے آرٹیکل51کے تحت دفاع کا مکمل حق حاصل ہے، ایران پاکستانیوں کے انخلا کے لیے بھرپور تعاون کررہا ہے، تقریباً 3 ہزار پاکستانی ایران سے نکال لیے گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات کو نشانے بنانے کی شدید مذمت کرتے ہیں اسرائیلی جارحیت ایرانی خودمختاری اور سالمیت پر براہِ راست حملہ ہے، جسے 21 مسلم ممالک نے بھی ایک مشترکہ اعلامیے میں مسترد کر دیا ہے اوراسرائیلی اقدامات کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے خلاف قرار دیا گیا ہے۔ شفقت علی خان نے کہا کہ ایران کو بین الاقوامی قانون کے تحت اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے، ایران پاکستان کا قریبی دوست، ہمسایہ اور شراکت دار ہے، اور پاکستان ایران کے ساتھ ہر سطح پر رابطے میں ہے۔ علاقائی تناظر میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان جوہری عدم پھیلاؤ پر مذاکرات ہوئے ہیں جبکہ انہوں نے بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ عید کے موقع پر سرینگر جامع مسجد اور عیدگاہ میں نماز کی اجازت نہ دینا قابل مذمت ہے، اور مقبوضہ وادی کی سیاسی قیادت کو پابند سلاسل رکھا گیا۔ شفقت علی خان نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان دہشت گردی کا شکار ملک ہے، اور کینیڈین انٹیلی جنس ایجنسی کے حالیہ بیانات غیر ذمے دارانہ ہیں، امریکا کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ اور گہرے تعلقات ہیں، اور پاک بھارت جنگ بندی پر امریکی بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے ایران میں رجیم چینج سے متعلق قیاس آرائیوں کو محض افواہیں قرار دیتے ہوئے مسترد تے ہوئے کہا کہ ایران عالمی جوہری ادارے کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسرائیلی جارحیت اقوام متحدہ کے شفقت علی خان کی خلاف کہا کہ

پڑھیں:

 پنجاب  میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے بڑھانے کا فیصلہ 

سٹی42:ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان,  وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹریفک جرمانے بڑھانے کی منظوری دے دی۔

قوانین کی خلاف ورزی پر اب نہ صرف بھاری جرمانے بلکہ ڈرائیونگ لائسنس کی معطلی کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔ حکام کے مطابق موٹر سائیکل سواروں پر ہر خلاف ورزی پر 2 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا، جبکہ زیادہ سے زیادہ جرمانہ 20 ہزار روپے تک بڑھا دیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی

ہر خلاف ورزی پر 2 سے 4 پوائنٹس کی کٹوتی کی جائے گی اور اگر کسی ڈرائیور کے سالانہ 20 پوائنٹس کٹ گئے تو اس کا لائسنس 2 ماہ سے 1 سال تک معطل کیا جا سکے گا۔

دو ہزار سی سی سے بڑی گاڑیوں کی اوورسپیڈنگ پر 20 ہزار روپے جرمانہ اور 4 پوائنٹس کی کٹوتی ہو گی۔ اسی طرح ٹریفک سگنل توڑنے اور اوورلوڈنگ پر بھی 15 ہزار تک جرمانہ اور 4 پوائنٹس کی کٹوتی کی جائے گی۔

ون وے کی خلاف ورزی پر بھی 15 ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ اور جائیداد کی لیز پر عائد ٹیکس معطل کر دیا 





متعلقہ مضامین

  •  پنجاب  میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے بڑھانے کا فیصلہ 
  • امریکا غزہ میں عالمی فوج کی تعیناتی کیلئے سرگرم (اقوام متحدہ سے منظوری مانگ لی)
  • اقوام متحدہ غزہ میں عالمی فوج تعینات کرنے کی منظوری دے، امریکا
  • سماجی ترقی و غربت کے خاتمے پر عالمی اتفاق، دوحہ سیاسی اعلامیہ منظور
  • صیہونی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان نے فیصلہ کن کردار اداکیا، ایرانی سفیر
  • اقوام متحدہ غزہ میں عالمی سیکیورٹی فورس کے قیام کی منظوری دے،امریکا
  • غزہ میں عالمی فوج کی تعیناتی کیلئے امریکا نے اقوام متحدہ سے منظوری مانگ لی
  • دوحہ معاہدہ کی خلاف ورزی: افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہ بن گیا، اقوام متحدہ رپورٹ
  • چالان کی رقم 14 دن میں جمع کروانے پر کتنی رعایت؟ ٹریفک پولیس نے خوشخبری سنادی
  • کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کی شرح پر قانونی جنگ شروع