پہلگام حملہ، بھارتی انٹیلی جنس کی ناکامی کا اعتراف، خطے کے استحکام میں پاکستان کا کردار اہم قرار
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
پہلگام حملہ، بھارتی انٹیلی جنس کی ناکامی کا اعتراف، خطے کے استحکام میں پاکستان کا کردار اہم قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز
نئی دہلی (آئی پی ایس )سابق بھارتی انٹیلی جنس چیف نے پہلگام حملے میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے خطے کے استحکام میں پاکستان کا کردار اہم قرار دے دیا۔سابق بھارتی انٹیلی جنس چیف نے پہلگام حملے کے حوالے سے ناکامی کا اعتراف کر لیا۔
ذرائع کے مطابق سابق بھارتی انٹیلی جنس چیف امرجیت سنگھ دولت کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ بھارت کی انٹیلیجنس اور سیکیورٹی ناکامی تھی۔ پہلگام میں جو ہوا وہ بہت برا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے پاس پہلگام حملے کے کوئی شواہد نہیں تھے، اے ایس دولت نے مضحکہ خیز اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ کئی بار واقعات کے ثبوت نہیں ملتے۔اے ایس دولت نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے 6 جہاز مار گرائے۔
سابق بھارتی انٹیلیجنس چیف کا مزید کہنا تھا کہ ایران اسرائیل جنگ بندی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کردار اہم ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر اور بھارت میں ہونے والے ہر واقعے کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرا دیا جاتا ہے، مودی سرکار نے اپنے دور حکومت میں پاکستان مخالف بیانیے پر بھارتی عوام کی ذہن سازی کر دی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحکومت نے قومی الیکٹرک وہیکل پالیسی 2025 تا30کا باضابطہ اجرا کر دیا حکومت نے قومی الیکٹرک وہیکل پالیسی 2025 تا30کا باضابطہ اجرا کر دیا ایک سو نوے ملین پاونڈ کیس میں اہم پیش رفت ،بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا معطلی درخواستوں سماعت کیلئے... صنعتوں کی ترقی کے ذریعے برآمدات پر مبنی معیشت اولین ترجیح ہے، وزیراعظم پی آئی اے کی خریداری میں 8کمپنیوں کا اظہار دلچسپی،5نے بڈز جمع کروا دیں ،شاہد خاقان عباسی ، گوہر اعجاز سمیت متعدد شخصیات پی... دعوتِ اسلامی کا عظیم کارنامہ، قرآن مجید کے آسان ترجمہ کنزالعرفان کا سرائیکی ترجمہ صراط الجنان ایپ پر دستیاب ملک بھر کے چیمبرز اور ٹریڈ یونینز کا ایف پی سی سی آئی عہدیدران کو ایک سال توسیع دینے کا مطالبہ
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سابق بھارتی انٹیلی بھارتی انٹیلی جنس ناکامی کا اعتراف کا کردار اہم میں پاکستان اعتراف کر جنس چیف
پڑھیں:
آرٹیفشل انٹیلی جنس میں ترقی،دنیا کیا سے کیا ہو جائے گی
ایک اوسط پاکستانی کا آئی کیو 84ہے۔ اور ایک امریکی کا اوسط آئی کیو 98ہے ، سنگا پور کے لوگوں کا اوسط آئی کیو106ہے ۔جب کہ آئین اسٹائن کا آئی کیو 155سے160پوائنٹ کے درمیان تھا یہی وجہ ہے کہ ہم آئین اسٹائن کی ذہانت اور اس کی ایجادات کو دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں ۔
آرٹیفیشل انٹیلی جنس انسان سے اربوں ٹائم زیادہ طاقت کی حامل ہے آپ کو اس بات کا یقین نہیں آئے گا ۔اس کی مثال یہ ہے کہ ایک پروٹین کا اسٹریکچر ڈیفائن کرنے کے لیے ایکPHDڈگری کے حامل فرد کی ضرورت ہوتی ہے جب کہ پوری دنیا میں ایک سال میں 10لاکھ PHDڈاکٹر بنتے ہیں۔ یہ تمام ملکرایک سال میں 10لاکھ پروٹین اسٹریکچر کو ڈی کوڈ کرسکتے ہیں ۔ الفا4 سافٹ وئیر جس کا نام ہے، نے صرف ایک سال میں بیس کروڑ اسٹریکچر کو ڈی کوڈ کردیا ہے ۔ سارے انسانوں کی مل کر محنت ایک طرف ہے تودوسر ی طرف الفا4کی قوت ہے ۔
سائنٹفک چیٹ جی پی ٹی میں اب بہت زیادہ ترقی ہوچکی ہے صرف ایک سال کے عرصے میں 10لاکھ لوگوں نے اس سے استفادہ کیا ۔ آنکھوں کے سکین کے ذریعے ایسی بیماریاں تشخیص ہوجاتی ہیں جن کا تعلق دماغ ، لیور ، دل ، شوگر سے ہے ۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے بریسٹ کینسر کا پتہ چلایا جاسکتا ہے جب کہ اس کی کوئی علامت بھی ظاہر نہیں ہوتی ۔مگر یہ اسے تین سال پہلے ہی اس کو تشیخص کر لیتا ہے ۔ گوگل نے حال ہی میں ایک وڈیو لانچ کی ہے اور اس کے رزلٹ اتنے حیران کن ہیں کہ چہرے اور آواز کی نقل ہو بہو بنا لیتی ہے ۔
ماضی کی ایجاد پرنٹنگ پریس کو بڑے پیمانے پر پروپیگنڈا اور جھوٹ پھیلانے کے لیے بھی استعمال کیا گیا ۔ گن پاؤڈر کی ایجاد نے بڑی آرمیوں کو جنم دیا۔ اس کے ساتھ ہی بڑی جنگیں شروع ہو گئیں ۔ چین اور امریکا دوسپر پاورز آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی دوڑ میں لگے ہوئے ہیں ۔سوال یہ ہے کہ آخر یہ دوڑ کیوں لگی ہوئی ہے۔ یہ دونوں ملک جانتے ہیں کہ جب تباہ کن ٹیکنالوجی آتی ہے تو جو اس پر پہلے کمانڈ حاصل کر لیتا ہے وہ اگلے کئی سالوں کے لیے سپر پاور بن جاتا ہے ۔
یہ چیز ہم نے پاکستان ، بھارت جنگ اور اسرائیل ایران جنگ میں مشاہدہ کی ہے ۔ چین اور امریکا دونوں اس معاملے میں بہت تیزی سے ترقی کر رہے ہیں ۔ اگر یہ دونوں ملک کر کام نہیں کریں گے تو ہم دنیا کے مسائل کاحل جلد ڈھونڈ نہیں پائیں گے مثلاً گلوبل وارمنگ وغیرہ ۔آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی لرننگ کتنی زیادہ ہے ۔
جیفری ہنٹن اس کی مثال بلیک باکس سے دیتے ہیں ۔یہ کتنی رفتار سے لرننگ کر رہا ہے اس کے بارے میں ہمیں نہیں معلوم ۔اس ریس میں چین بہت زیادہ نیو کلیئر ری ایکٹر بنا رہا ہے۔ کیونکہ AIکو بہت زیادہ انرجی کی ضرورت ہوگی اسے سپر کمپیوٹر ، ڈیٹا سینٹر چاہیں اور یہ انرجی کے بغیر نہیں چل سکتے ۔
پچھلے دس سالوں میں چین نے 27نیو کلیئر ری ایکٹر لگائے جب کہ امریکا نے پچھلے دس برسوں میں صرف دو نیو کلیئر ری ایکٹر لگائے ہیں ۔ امریکا چپ بنانے میں چین سے آگے ہے ۔ جب کہ چین اس معاملے میں امریکا سے صرف 6مہینے پیچھے ہے۔ چین کا اب فوکس کوانٹم کمپیوٹر 6پر ہے ۔ اگر چین یہ بنا لیتا ہے تو چند سالوں میں وہ اس فیلڈ میں اتنی بڑی ترقی کرے گا کہ دنیا حیران رہ جائے گی۔ تازہ ترین خبر یہ ہے کہ چین نے RSAکوڈی کوڈ کرنے کا دعوی کیا ہے کوانٹم کمپیوٹر کے ذریعے ۔ پاکستان کے لیے بھی اس میں سبق ہے کہ ہم بھی AIکی طرف جائیں ورنہ ہم دنیا سے بہت پیچھے رہ جائینگے ۔
تازہ ترین خبر اور طالبعلموں کے لیے یہ خوش خبر ی ہے کہ اے آئی چیٹ بوٹ میں اسٹڈی موڈ نامی نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے ۔ اس نئے فیچر کا مقصد طالبعلموں کو زیادہ قدرتی انداز سے سیکھنے کا تجربہ فراہم کر نا ہے ۔
اس فیچر کا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اب آپ کوئی سوال ٹائپ کریں یا کسی موضوع کوجاننے کے لیے چیٹ جی پی ٹی سے مدد لیں تو اسٹڈی موڈ میں طالبعلموں کو قدم بہ قدم درست جواب کے حصول میں مدد مل جائے گی۔ طالب علم خود چیٹ جی پی ٹی سے بات چیت بھی کر سکیں گے تاکہ سوالات کے بارے میں بہتر وضاحت حاصل کر سکیں۔ یہ طالبعلموں کی اس طرح سے مدد کرے گا کہ وہ خود درست جواب تک پہنچ سکیں ۔ یہ کسی استاد کی طرح کام کرے گا اور یہ سروس صارفین کو مفت دستیاب ہو گی۔