UrduPoint:
2025-09-19@14:32:34 GMT
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا وژن نوجوانوں کی خوشحالی اور باصلاحیت بنانا ہے۔ خواجہ رمیض حسن
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن پریس ریلیز میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کا وژن عوامی ترقی اور انہیں قومی وسائل سے مستفید کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین پاکستانی سیاست میں شائستگی اور وضع داری میں اپنی مثال نہیں رکھتے۔
(جاری ہے)
چوہدری سالک حسین چوہدری شجاعت حسین کے جانشین کی حیثیت سے اپنی خاندانی روایات کو بہترین انداز میں نبھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز وہیومن ریسورس ڈوویلپمنٹ ہنر مند نوجوانوں کو اقوامِ عالم میں نمایاں مقام دلوانے اور خودمختار بنانے کے لیے خصوصی کردار کررہے ہیںوفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا وژن نوجوانوں کی خوشحالی اور باصلاحیت بنانا ہے۔
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
حکومت صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہے،سید مصطفی کمال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفی کمال نے عالمی شراکت داری اور ورک فورس ڈویلپمنٹ کو فروغ دینے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد کے دورے کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی خان نے وزیر صحت کو اکیڈمی کی کامیابیوں، اقدامات اور آئندہ حکمتِ عملیوں پر بریفنگ دی۔انہوں نے عوامی صحت کی تعلیم میں جدت اور تحقیقاتی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ اس دوران شواہد پر مبنی پالیسی سازی اور افرادی قوت کی تیاری پر بھی گفتگو کی گئی۔وفاقی وزیر نے ہیلتھ سروس اکیڈیمی کی پیشرفت کو سراہا۔ایچ ایس اے نے وزیر صحت کے دورے اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔