موجودہ حالات میں مسلم ممالک کا اتحاد ناگزیر ہے، حمیرا طارق
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (نمائندہ جسارت) سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں مسلم ممالک کے اتحاد کی اشد ضرورت ہے کیونکہ اہل کفر متحد ہے اور ایک ایک کر کے مسلم ممالک کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔حکمرانی اور کبریائی صرف اللہ رب العزت کی ہے، اللہ رب العزت انسان کے ہاتھوں انسان کا استحصال کسی صورت پسند نہیں کرتا، اسی لیے اسلام تقویٰ ،عدل و مساوات پر مبنی نظام معاشرت کے قیام پر زور دیتا ہے، اسی
مشن کے لیے جماعت اسلامی روز اول سے جدو جہد میں مصروف ہے۔حلقہ خواتین جماعت اسلامی کے آن لائن اجتماع کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طارق بن زیادؒ نے مسلمانوں کو ظالم حکمران کے ظلم سے نجات دلانے کے لیے کشتیاں جلا دی تھیں کہ یا تو فتح نصیب ہو گی ورنہ شہادت ہمارا مقدر بنے گی، جماعت اسلامی کا مقصد بھی ملک میں اسلامی آئین و قانون کا قرارداد مقاصد کی روشنی میں من و عن نفاذ ہے، اسی صورت میں ملک انصاف و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گا ۔ڈپٹی سیکرٹری اور ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ نے کہا کہ ایک فعال کارکن کی اہم ذمے داری ہے کہ اپنے خاندان اور حلقہ تعارف میں جماعت اسلامی کے عقیدے اور نصب العین کی دعوت دے، عالمی منظر نامے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ثمینہ سعید نے کہا کہ عالمی طاقتوں کی خاموشی نے اسرائیل کو خونخوار بھیڑیا بنا دیا ہے اہل غزہ کو کھنڈرات میں تبدیل کرنے کے بعد وہ بلا جواز ایران پر چڑھ دوڑا ہے۔خطے میں امن و سلامتی کے لیے اسلامی ممالک کو اپنے بقا کی جنگ متحد ہو کر لڑنا ہو گی۔اجتماع کے دوران ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی اور ڈاکٹر زبیدہ جبیں نے کارکنان کے سوالات کے تسلی بخش جوابات بھی دیے ۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی
پڑھیں:
امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ اجتماع عام کی تیاریوںکے سلسلے میں ضلع مٹیاری کے ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251117-08-35