چینی سائنسدانوں نے ایک ایسا انتہائی چھوٹا اور ہلکا پھلکا ڈرون تیار کیا ہے جو سائز میں مچھر جتنا ہے، جسے مستقبل میں فوجی اور طبی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے جسے اسمارٹ فون کے ذریعے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانت ڈرون اور روبوٹس کو کیسے زیادہ مہلک بنا دے گی؟

یہ جدید ڈرون چین کی نیشنل یونیورسٹی آف ڈیفنس ٹیکنالوجی کی روبوٹکس لیبارٹری میں تیار کیا گیا ہے۔ سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی پر اس ٹیکنالوجی پر مبنی ایک رپورٹ بھی نشر کی گئی ہے۔

تحقیقی ٹیم کے رکن لیانگ ہیکسیانگ نے اس رپورٹ میں بتایا کہ یہ ننھا ڈرون مچھر کے سائز کا ہے اور خاص طور پر خفیہ معلومات جمع کرنے، میدان جنگ میں مخصوص مشنز انجام دینے اور حساس علاقوں کی نگرانی جیسے مقاصد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

یہ ڈرون 2 چھوٹے پروں سے لیس ہے جو کسی پتے کی مانند دکھائی دیتے ہیں، جبکہ اس کی باریک ٹانگیں اسے انتہائی ہلکا اور متحرک بناتی ہیں۔ اسے اسمارٹ فون کے ذریعے کنٹرول کیا جاسکتا ہے، جس سے اس کی افادیت مزید بڑھ جاتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے مائیکرو ڈرونز کی تیاری میں سب سے بڑا چیلنج ان کے اندر سنسرز، پاور یونٹس، اور کنٹرول سرکٹس کو محدود جگہ میں نصب کرنا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا حج کے دوران ڈرون کے ذریعے دواؤں کی ترسیل ممکن ہے؟

فی الحال اس جدید ڈرون کا بنیادی استعمال دفاعی شعبے میں تصور کیا جارہا ہے، مگر سائنسدانوں کے مطابق اسے مستقبل میں طبی تحقیق اور دیگر سائنسی مقاصد کے لیے بھی بروئے کار لایا جاسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news چین ڈرون طیارے قومی ڈیفینس یونیورسٹی مچھر.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: چین ڈرون طیارے مچھر جاسکتا ہے کے لیے

پڑھیں:

یوکرین کا روس کے بڑے آئل ڈپو پر ڈرون حملہ، شدید آگ بھڑک اٹھی

روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں شدت آ گئی ہے، یوکرین کے ایک ڈرون حملے نے روس کے بحیرۂ اسود کے تفریحی شہر سوچی کے قریب ایک بڑے آئل ڈپو کو نشانہ بنایا، جس سے وہاں شدید آگ بھڑک اٹھی۔

روسی حکام کے مطابق، کراسنوڈار ریجن کے گورنر وینیامین کوندراتیو نے ٹیلیگرام پر تصدیق کی کہ ڈرون کا ملبہ ایندھن کے ایک ٹینک سے ٹکرا گیا، جس کے بعد 127 فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہو گئے۔ واقعے کے باعث سوچی ایئرپورٹ پر پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی گئیں۔

ادھر، یوکرین کے جنوبی شہر میکولائیف میں روسی میزائل حملے نے کئی رہائشی گھروں اور بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دیا۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں کم از کم 7 شہری زخمی ہوئے جن میں سے 3 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق، سوچی ریفائنری پر حملہ یوکرین کی جانب سے ایک بڑے ڈرون آپریشن کا حصہ تھا، جس میں ریازان، پینزا اور وورونژ میں کئی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ وورونژ کے گورنر نے بتایا کہ ایک حملے میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

روسی دفاعی حکام کے مطابق، گزشتہ رات 93 یوکرینی ڈرونز کو روک لیا گیا، جن میں سے 60 بحیرۂ اسود کے علاقے میں تھے۔

یوکرینی فضائیہ نے بھی اطلاع دی کہ روس نے رات کے دوران 83 یا 76 ڈرون اور 7 میزائل فائر کیے، جن میں سے 61 کو تباہ کر دیا گیا۔ تاہم 16 ڈرون اور 6 میزائل اپنے ہدف تک پہنچ گئے۔

یہ سب اس وقت ہوا جب گزشتہ جمعرات کو کیف پر روس کے ایک شدید حملے میں کم از کم 31 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے تھے۔ یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ اس دن روس نے 300 سے زائد ڈرونز اور 8 کروز میزائل داغے تھے، جو 2022 کے حملے کے بعد سب سے ہلاکت خیز واقعہ قرار دیا گیا۔

اس بڑھتی ہوئی کشیدگی پر یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے عالمی برادری سے روس پر مزید سخت پابندیوں کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ماسکو کے خلاف نئی پابندیوں کا اشارہ دیا ہے۔

ٹرمپ نے پہلے کہا تھا کہ پیوٹن کے پاس جنگ روکنے کے لیے 50 دن ہیں، ورنہ تیل سمیت روسی برآمدات پر بھاری محصولات عائد ہوں گے۔ پیر کو انہوں نے نیا 10 سے 12 دن کا الٹی میٹم جاری کیا، جس کی آخری تاریخ 8 اگست بتائی گئی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • پولیس کا پی ٹی آئی رہنما اکمل خان باری کے گھر چھاپہ، چھوٹا بھائی گرفتار
  • فتنہ فساد پارٹی سے جان چھڑوائے بغیر ملک آگے نہیں جاسکتا، عظمیٰ بخاری
  • فتنہ فساد پارٹی سے جان چھڑوائے بغیر ملک آگے نہیں جاسکتا: عظمیٰ بخاری
  • یوکرین کا روس کے بڑے آئل ڈپو پر ڈرون حملہ، شدید آگ بھڑک اٹھی
  • کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل یوم سیاہ منائیں گے
  • 5 اگست کا احتجاج ،پی ٹی آئی نے لائحہ عمل تیار کرلیا
  • یوکرین کے روس پر بڑے پیمانے پر ڈرون حملے، آئل ریفائنری نذرِ آتش، 3 ہلاک
  • عالمی مالیاتی خاندانوں کا بازار، میڈیا اور جامعات پر کنٹرول
  • سپیس ایکس کا Crew-11 کامیابی سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ، مشن کے مقاصد کیا ہیں؟
  • جامعہ پنجاب، وہان یونیورسٹی نے چاول کی پیداوار 3 گنا بڑھانے والا بیج تیار کرلیا