طالبعلوں کیلئے اہم خبر ، امتحان کیلئے نئے قواعد و ضوابط جاری
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے ایم ڈی کیٹ امتحان کے قواعد و ضوابط جاری ہوگئے
میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے ایف ایس سی میں کم از کم 65 فیصد نمبر لازمی ہیں ، ایم ڈی کیٹ میں صرف صوبے کا ڈومیسائل ہولڈر امیدوار حصہ لے سکیں گے،ایک صوبے کا ڈومیسائل ہولڈر دوسرے صوبے میں ایم ڈی کیٹ امتحان نہیں دے سکے گا،بیرون ملک صرف سعودی دارالخلافہ ریاض میں ایم ڈی کیٹ امتحان کا سنٹر بنے گا ۔
رواں سال ایم ڈی کیٹ امتحان نئے قواعدوضوابط کے تحت ہوگا ۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ایم ڈی کیٹ امتحان
پڑھیں:
سی ایس ایس امتحانات 2026 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا
فیڈرل پبلک سروس کمیشن آف پاکستان ( ایف پی ایس سی) نے سی ایس ایس 2026 شیڈول کا ایڈوانس پبلک نوٹس جاری کر دیا۔ ایف پی ایس سی کے مطابق ایم پی ٹی کیلئے آن لائن درخواستوں کا پبلک نوٹس 10 اگست 2025 کو جاری کیا جائے گا۔ ایم پی ٹی کیلئے درخواستیں 11 سے 25 اگست تک وصول کی جائیں گی۔ سی ایس ایس شیڈول کے مطابق تحریری امتحان کیلئے درخواستیں 15 سے 30 دسمبر 2025 تک جمع ہوں گی۔ جبکہ تحریری امتحان کا انعقاد 4 فروری 2026 کو ہو گا۔