کراچی:پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ رات مردہ حالت میں پائی گئی اداکارہ عائشہ خان کی لاش ایک ہفتہ پرانی ہے، جسے ان کے فلیٹ سے برآمد کیا گیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ پڑوسیوں کی شکایت کے بعد پولیس کو مطلع کیا گیا، سینئر اداکارہ کی لاش برآمد کرنے کے بعد ان کے اہل خانہ کو بھی آگاہ کردیا گیا، اداکارہ تنہا رہائش پذیر تھیں۔

عائشہ خان کی لاش کو پہلے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد ان کی لاش کو سہراب گوٹھ کے ایدھی سرد خانے منتقل کردیا گیا۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید کا کہنا ہے کہ تاحال پوسٹ مارٹم نہیں کیا گیا، لاش سرد خانے میں موجود ہے اور پولیس اداکارہ کے بیٹے کے آنے کا انتظار کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ جمعرات کے روز عائشہ خان کی قریبی دوست تہمینہ خالد نے اُن کے انتقال کی تصدیق کی تھی۔

تہمینہ خالد کے مطابق عائشہ خان پانچ روز قبل کراچی میں انتقال کر گئی تھیں۔

عائشہ خان 1948 میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کیا۔

انہوں نے 1964 میں اداکاری کے میدان میں قدم رکھا، وہ معروف اداکارہ خالدہ ریاست (مرحومہ) کی بڑی بہن تھیں۔

اُن کے مشہور ڈراموں میں مبارک ہو بیٹی ہوئی ہے، تیری رضا، میری گڑیا، افشاں، عروسہ، فیملی 93، نقاب زن، مہندی اور دیگر کئی مقبول پی ٹی وی ڈرامے شامل ہیں۔

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کراچی:سائٹ ٹائون میں مزید 14 بچوں کے ایچ آئی وی سے متاثر ہونے کا انکشاف

 کراچی کے علاقے سائٹ ٹائون میں مزید 14 بچوں کے ایچ آئی وی سے متاثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ 2 بچے انتقال کر چکے ہیں، متاثرہ بچوں کا تعلق پٹھان کالونی سائٹ ٹائون سے ہے۔ بچوں کو علاج کے لیے مختلف اسپتالوں کو ریفر کر دیا گیا ہے۔ سندھ میں ایچ آئی وی سے متاثر بچوں کی تعداد 4 ہزار ہوگئی ہے۔ اس سال اب تک ایچ آئی وی کے 2300 سے زائد نئے کیسز سامنے آچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • محراب پور: ڈکیتی کی وارداتیں بڑھ گئیں،شہری موٹرسائیکل سے محروم
  • تربیلا ڈیم کی مٹی میں 636ارب ڈالر مالیت کے سونے کے ذخائر کا انکشاف
  • کراچی:سائٹ ٹائون میں مزید 14 بچوں کے ایچ آئی وی سے متاثر ہونے کا انکشاف
  • دعا ہے کہ کراچی اپنی پرانی عظمت کو بحال کر سکے: احسن اقبال
  • میری دعا ہے کہ کراچی اپنی پرانی عظمت کو بحال کر سکے: احسن اقبال
  • جماعت اسلامی کے سابق رکن سندھ اسمبلی اخلاق احمد مرحوم کی اہلیہ انتقال کر گئیں
  • کراچی، گلستان جوہر میں 200 سے زائد جھگیاں آگ لگنے کے باعث جل گئیں، مویشی بھی ہلاک
  • کراچی کے پارک میں سیکڑوں مردہ کوؤں کی ویڈیو، اصل ماجرا سامنے آگیا
  • بلال مقصود نے سوشل میڈیا پر کراچی کے پارک میں موجود مردہ کوؤں کی ویڈیو شیئر کردی، یہ ماجرا کیا ہے؟
  • کراچی: گلستان جوہر میں آگ لگنے سے درجنوں جھونپڑیاں اور کئی موٹرسائیکلیں جل گئیں