ثمینہ پیرزادہ نے جنات سے متعلق خوفناک واقعہ سُنا دیا، اداکارہ نے کیا دیکھا؟
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے فلم دیمک کی شوٹنگ سے قبل پیش آنے والا دل دہلا دینے والا واقعہ سُنا دیا۔
حال ہی میں ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ثمینہ پیرزادہ نے بتایا کہ وہ اپنی ڈراؤنی فلم دیمک کی شوٹنگ سے قبل ہی جنات کے حملے کا شکار ہوچکی تھیں اور جنات ان کے پاس پہلے ہی آگئے تھے۔
اداکارہ نے بتایا کہ ان کے بیک یارڈ (گارڈن) کی لائٹ نہیں جل رہی تھی جس کیلئے انہوں نے دو تین بار نوکر کو کہا کہ اسے جلا دو تاہم جب کسی نے لائٹ نہیں جلائی تو وہ خود ہی بیک یارڈ میں پہنچیں اور لائٹ جلا دی۔
https://www.
دیمک کی اداکارہ نے بتایا کہ جیسے ہی وہ لائٹ آن کر کے واپسی لوٹنے لگیں تو پیچھے سے انہیں کسی نے زور دار دھکا دیا اور وہ دور جاکر گریں جس کی وجہ سے انہیں بہت سی چوٹیں ہیں تاہم وہاں ان کے علاوہ کوئی اور موجود نہیں تھا اور وہ جنات ہی تھے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد وہ چوٹ پر پٹیاں باندھ کی ہی شوٹنگ پر گئیں اور شوٹنگ مکمل کی۔
یاد رہے کہ فیصل قریشی، ثمینہ پیرزادہ اور اداکارہ سونیا حسین کی فلم دیمک عید الاضحیٰ پر ریلیز ہوئی ہے جس کو بےحد سراہا جارہا ہے اور یہ فلم باکس آفس پر کامیابی حاصل کر چکی ہے۔
TagsShowbiz News Urdu
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: ثمینہ پیرزادہ
پڑھیں:
نان نفقہ کو لیکر حقائق کی جانچ فیملی کورٹس نے کرنی ہیں یہ سپریم کورٹ کا کام نہیں. چیف جسٹس
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 اگست ۔2025 ) چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے کہاہے کہ نان نفقہ کو لیکر حقائق کی جانچ فیملی کورٹس نے کرنی ہیں یہ سپریم کورٹ کا کام نہیں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی کی سربراہی میں قائم بینچ نے نان نفقہ کی ادائیگی سے متعلق شہریوں کی مختلف اپیلوں پر سماعت کی. دوران سماعت وکیل نے کہا کہ درخواست گزار علیحدگی کے بعد سے نان نفقہ دینے کو تیار ہے، اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے 2022 سے نان نفقہ ادا نہیں کیا، 3 برسوں سے آپ نے اپنے بچوں کو ایک روپیہ بھی نہیں دیا.(جاری ہے)
جسٹس شفیع صدیقی نے ریمارکس دئیے کہ آپ جو بات کررہے ہیں اس کے لیے ریکارڈ کا جائزہ لینا پڑے گا، حقائق کی جانچ کا فورم ماتحت عدالت ہے جسٹس یحیی آفریدی نے مزید کہاکہ سپریم کورٹ اس مرحلے پر مداخلت نہیں کرے گی، سپریم کورٹ میں حقائق کی جانچ سے متعلق معاملات نہیں آنے چاہئیں، حقائق کی جانچ سپریم کورٹ کا کام نہیں، ہم یہاں صرف قانون کی خلاف ورزی کو دیکھیں گے.
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ نان نفقہ سے متعلق حقائق کی جانچ فیملی کورٹس نے کرنی ہیں، سپریم کورٹ حقائق کی جانچ سے متعلق مداخلت نہیں کرے گی، ہم سمجھتے ہیں ہائیکورٹ کو بھی حقائق کی جانچ میں نہیں جانا چاہیے بعد ازاں عدالت نے نان نفقہ کی ادائیگی کے خلاف مختلف درخواستیں مسترد کردیں.