پاکستان کی سینیئر اداکارہ ثمینہ پیردازہ نے انکشاف کیا ہے کہ ہارر فلم ’دیمک‘ کی شوٹنگ شروع ہونے سے قبل جنات نے انہیں دھکا دے کر شدید زخمی کر دیا تھا۔

ثمینہ پیرزادہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام ’مذاق رات‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات کی اس دوران جب ان سے حال ہی میں ریلیز ہونے والی ہارر فلم ’دیمک‘ کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ دیمک کی شوٹنگ سے قبل ہی انہیں جنات نے دھکا دیا جس سے انہیں شدید چوٹیں آئیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’ایک دن میرے گارڈن کی لائٹ نہیں جل رہی تھی میں نے ملازموں سے کہا لیکن انہوں نے دیر کی تو میں خود لائٹ جلانے چلی گئی اور جب میں واپس آ رہی تھی تو مجھے کسی نے اتنی زور سے دھکا دیا کہ میں اُڑتی ہوئی دور جا گری جس سے میرے گھٹنے، کمر، کندھے، ہاتھ اور چہرے پر شدید چوٹیں آئیں‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

ثمینہ پیرزادہ نے بتایا کہ ’مجھے فلم کی شوٹنگ کے لیے جانا تھا تو میں چوٹوں پر پٹیاں باندھے ہی شوٹنگ پر چلی گئی‘، انہوں نے ہنستے ہوئے مزید کہا کہ جنات میرے پاس پہلے ہی پہنچ گئے تھے کہ دیکھتے ہیں تم اس فلم میں کیسے کام کرتی ہو۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ سونیا حسین کو اپنے گرد جنات کی موجودگی کا احساس کیسے ہوا؟

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ سونیا حسین نے بتایا تھا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران کچھ عجیب و غریب باتیں ہوئیں جیسے اچانک سے جنریٹر بند ہوجاتا تھا حالانکہ کسی اور سیٹ پر ایسا نہیں ہوتا اور بعض اوقات لائٹ اچانک چلی جاتی تھی، جس کے باعث ہمیں سین کو دوبارہ شوٹ کرنا پڑتا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ جنات پر یقین رکھتی ہیں کیونکہ ان کا ذکر قرآن پاک میں بھی آیا ہے اور اس لیے ان کی حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ اور فلم ’دیمک‘ کی کہانی بھی سچے واقعات پر مبنی ہے۔

واضح رہے ہارر فلم دیمک عیدالاضحیٰ پر ریلیزکی گئی جس میں سونیا حسین، فیصل قریشی اور ثمینہ پیرزادہ اہم کرداروں میں نظر آئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ثمینہ پیرزادہ جنات دیمک سونیا حسین ہارر فلم.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ثمینہ پیرزادہ جنات سونیا حسین ہارر فلم ثمینہ پیرزادہ سونیا حسین کی شوٹنگ انہوں نے ہارر فلم

پڑھیں:

لکی مروت میں دھماکا، 5 بچے جاں بحق، خاتون سمیت 13 زخمی

پشاور:

لکی مروت میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں  5 بچے جاں بحق اور خاتون سمیت 13 بچے زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونےو الے افراد کو سٹی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں خون کے عطیات کی ضرورت ہے۔  واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر اداروں کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور واقعے سے  متعلق شواہد جمع کیے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقامی افراد کا کہنا ہے کہ دھماکا مارٹر گولے کی وجہ سے ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: جائیداد کے تنازع پر گھر میں فائرنگ سے غیر ملکی خاتون زخمی
  • لاہور میں بارش، سائن بورڈ و چھت گرنے سے 1 شخص جاں بحق، 4 زخمی
  • خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں مارٹر گولا پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق، 12 زخمی
  • لکی مروت میں زور دار دھماکہ ، 5 بچے جاں بحق، خاتون سمیت 13 زخمی
  • لکی مروت میں دھماکا، 5 بچے جاں بحق، خاتون سمیت 13 زخمی
  • لکی مروت: دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق، 12 افراد زخمی
  • خیبرپختونخوا: لکی مروت میں مارٹر گولا پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق
  • لکی مروت: مارٹر گولا پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق، 12 زخمی
  • اداکارہ صبا قمر  کی شوٹنگ کے دوران طبیعت بگڑ گئی، آئی سی یو میں داخل
  • صبا قمر کو شوٹنگ کے دوران دل کی تکلیف کا سامنا، ہسپتال منتقل