Express News:
2025-09-20@06:07:47 GMT
پیرس ایئرشو، فرانس اور اٹلی کا تیار کردہ ایئرڈیفنس سسٹم لانچ کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
پیرس:
فرانس پیرس ائیرشو کے پانچویں روز فرانس اور اٹلی کا تیار کردہ ائیرڈیفنس سسٹم لانچ کردیا گیا۔
پیرس ایئر شو میں لانچ کیے گئے فرانس اور اٹیلی کا ائیرڈیفنس سسٹم زمینی، فضائی اور بحری میزائل حملوں کو ناکام بناسکتا ہے۔
مذکورہ ائیرڈیفنس سسٹم جدید ریڈارز اور سیٹلائیٹ سے منسلک ہے اور دشمن کی جانب سے فائر کیے جانے والے تیز رفتار میزائلوں کو بھی فضا میں تباہ کرسکتا ہے۔
خیال رہے کہ فرانس پیرس ائیرشو میں دفاعی ماہرین کی بڑی تعداد ائیرڈیفںس سسٹم میں دلچسپی لے رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈوویلپمنٹ چوہدری سالک حسین کی روم میں اطالوی ہم منصب، مارینا ایلوِرا کالدیروں سے ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈوویلپمنٹ چوہدری سالک حسین کی روم میں اطالوی ہم منصب، مارینا ایلوِرا کالدیروں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کے دوران مئی 7، 2025 کو اسلام آباد میں دستخط شدہ مزدوروں کی نقل و حرکت اور ہجرت کے معاہدے (MoU) کا حوالہ دیتے ہوئے دونوں وزیروں نے 15 ستمبر کو روم میں ہونے والے اس کے پہلے اجلاس پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں وزراء نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان انسانی وسائل کی ترقی کے لیے باہمی مفاد پر مبنی تعاون جاری رکھا جائے گا۔گفتگو میں باقاعدہ لیبر چینلز کو بڑھانے، بیرون ملک جانے سے پہلے تربیت اور سرٹیفکیٹ کو تسلیم کرنے، پروفیشنل ٹریننگ اور اٹلی میں انٹرن شپس کے مواقع پر بات ہوئی۔(جاری ہے)
اس کے ساتھ ساتھ طلبہ کے لیے آسان اور مؤثر ویزہ نظام پر بھی بات چیت ہوئی۔
وفاقی وزیر سالک حسین نے اپنی اطالوی ہم منصب کو اٹلی کے وزیر داخلہ سے ہونے والی ملاقات کے بارے میں بتایا اور محترمہ کالدیروں کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت دی۔ انہوں نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ پاکستان ایک ایسا مرکز ہے جہاں مخصوص کاموں کے لیے تربیت یافتہ افرادی قوت دستیاب ہے جو اٹلی کی لیبر مارکیٹ کے لیے موزوں ہے۔اطالوی وزیر محنت نے اٹلی میں تقریباً 3 لاکھ پاکستانیوں کی اٹلی کی معیشت اور ترقی میں خدمات کو سراہا اور کہا کہ پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان دوستی کا پل ہے۔ انہوں نے پاکستان کے دورے کی دعوت کو خوشی سے قبول کیا اور کہا کہ وہ سرکاری اداروں اور نجی شعبے کے نمائندوں کے ساتھ آئیں گی۔
ملاقات اس عزم کے ساتھ ختم ہوئی کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ روایتی طور پر بہترین تعلقات اور تعاون سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں گے۔