کشمیر کا پیغام دنیا کے سامنے رکھا؛ بلاول بھٹو کا وطن واپسی پر جلسے سے خطاب
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
سٹی 42 : پاکستان کے سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو کا امریکا، برطانیہ اور یورپی یونین کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپسی پر کراچی ائیرپورٹ کے باہر فقیدالمثال عوامی استقبال کیا گیا۔
بلاول بھٹو نے وطن واپسی پر جلسے سے خطاب میں کہا کہ صدرِ پاکستان اور وزیراعظم کے کہنے پر وفد کے ہمراہ دورے کئے، محبت، امین، کشمیر اور عوامِ پاکستان کا پیغام لے کر گیا، آپ سب کو مبارک باد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ جنگ کے دوران اپنے سات گناہ بڑے ملک کو منہ توڑ جواب دیا، یہ ہمارا فخر ہے، پاکستان کامیاب رہا اور بھارت ناکام رہا۔
بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری
بلاول بھٹو نے کہا کہ سفارتی سطح پر بھارت کے پاس وسائل اور پیسہ زیادہ ہے، لیکن ہم نے پوری دنیا میں سفارتی سطح پر اور بیانیئے کی سطح پر بھارت کو شکست دی۔ انہوں نے بتایا کہ کشمیر کا پیغام دنیا کے سامنے رکھا۔
قبل ازیں بلاول بھٹو کی سفارتی دورے کے بعد وطن واپسی پر پیپلزپارٹی کے رہنماؤں اورکارکنان استقبال کیلئے ائیر پورٹ پہنچے۔
صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے اس موقع پر شرکاسے خطاب میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی تینوں نسلوں نے پاکستان کی خدمت کی ہے۔ ذولفقار علی بھٹو نے پاکستان کو جوہری پروگرام دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افواج نے بھارت ے دانٹ گھٹے کردیئے ، ہمارے ائیرفورس کے ہیروز نے بھارت کے رائفل گرائے، پاکستان کی پوری دنیا میں تعریف ہو رہی ہے۔
کسان بورڈپاکستان کا"کسان بچاؤ،زراعت بچاؤ‘‘تحریک کا اعلان
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: وطن واپسی پر بلاول بھٹو کہا کہ
پڑھیں:
وزیراعظم نے 27ویں آئینی ترمیم پر حمایت کی درخواست کی، بلاول بھٹو زرداری کا انکشاف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کی درخواست کی ہے۔
بلاول بھٹو کے مطابق وزیراعظم کی سربراہی میں مسلم لیگ ن کا وفد صدر آصف علی زرداری اور ان سے ملاقات کے لیے آیا، جس میں 27ویں ترمیم سے متعلق تفصیلات شیئر کی گئیں۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ ترمیم میں آئینی عدالت کا قیام، ایگزیکٹو مجسٹریٹ کا نظام اور ججز کے تبادلوں کا معاملہ شامل ہے۔ اس کے علاوہ این ایف سی میں صوبائی حصے کا تحفظ ختم کرنے کی تجویز بھی ترمیم کا حصہ ہے، جبکہ آرٹیکل 243 میں تبدیلی، تعلیم اور آبادی کی منصوبہ بندی کو دوبارہ وفاق کے دائرے میں لانے کی تجویز بھی شامل ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم میں الیکشن کمیشن کی تقرری پر ڈیڈلاک ختم کرنے کا طریقہ کار بھی موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صدر آصف علی زرداری کے قطر سے واپس آنے کے بعد پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 6 نومبر کو ہو گا، اور اسی اجلاس میں پیپلز پارٹی اپنی حتمی پالیسی طے کرے گی۔