وزیراعلیٰ سندھ کا سفارتی مشن سے آج وطن واپسی پر بلاول بھٹو کا شاندار استقبال کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سفارتی مشن سے آج وطن واپسی پر سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا شاندار استقبال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران مراد علی شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو نے انٹرنیشنل میڈیا پر پاکستان کا مؤثر انداز میں مؤقف پیش کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی سفارت کاری کی وجہ سے دنیا کا نقطۂ نظر بدل گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کے بھی اچھے نتائج آرہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو
پڑھیں:
ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔
مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔
ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔