برطانوی وزیراعظم جنوبی کوریائی صدر کو پہچان نہ سکے‘ مترجم سے ہاتھ ملالیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے غلطی سے جنوبی کوریا کے صدر لی جائے میونگ کے بجائے کوریائی مترجم سے مصافحہ کرلیا۔ ایک وڈیو کلپ میں اسٹارمر کو کوریائی مترجم سے بات کرتے اور مصافحہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ مترجم نے انہیں حقیقت سے آگاہ کیا کہ صدر ان کے پیچھے کھڑے ہیں،جس پر اسٹارمر ہنس پڑے۔ اس کے بعد اسٹارمر نے کینیڈا کے شہر کناناسکس میں جی 7 سربراہ اجلاس کے موقع پر پریس کے سامنے ان کا استقبال کیا۔دوسری جانب سوشل میڈیا کے کارکنوں نے اس واقعے کو اسٹارمر کے لیے شرمناک قرار دیا اور ان کے ساتھ آنے والے اہلکاروں پر تنقید بھی کی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے رکن محمد حمید انتقال کرگئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (پ ر) جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے رکن ،قائداعظم مزار یونین کے جنرل سیکریٹری اور مدرسہ اسلامیہ برمی کالونی کے مہتم محمد حمید انتقال کرگئے۔ نماز جنازہ میں مرزا فرحان بیگ، عبدالجمیل خان، نویداختر، منصور فیروز، محمد قاسم جمال و دیگر نے شرکت کی۔