صدر ٹرمپ اور فیلڈ مارشل کی ملاقات، شہباز شریف ہر سطح پر با خبر
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)جمعہ کو ایک باخبر ذریعے نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان وائٹ ہاؤس میں حالیہ اعلیٰ سطحی ملاقات کے بعد، وزیراعظم شہباز شریف کو اس ملاقات کی مکمل بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کے مطابق، اس ملاقات کے بعد امریکی وزیر خارجہ سینیٹر مارکو روبیو کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو کی جانے والی فون کال بھی اسی سفارتی سلسلے کا حصہ تھی، جس کا مقصد واشنگٹن میں ہونے والی پیش رفت کو آگے بڑھانا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات کی منصوبہ بندی، اس کے مندرجات اور بعد ازاں سفارتی روابط وزیراعظم شہباز شریف کی مشاورت سے اور باہمی پالیسی فیصلوں کی روشنی میں انجام پائے۔ذرائع کے مطابق، اگرچہ کچھ حلقے اس حوالے سے غلط فہمیاں پھیلا رہے ہیں، لیکن درحقیقت وزیراعظم شہباز شریف اور جنرل عاصم منیر کے درمیان قریبی اور مسلسل رابطہ پایا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکمت عملی اور علمدرآمد کی سطح پر سیاسی اور عسکری قیادت متحد و متفق ہے۔ یہ ہم آہنگی کوئی نئی بات نہیں۔ حال ہی میں دی نیوز نے باخبر ذرائع کے حوالے سے خبر دی تھی کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ فوجی کشیدگی کے دوران وزیراعظم اور آرمی چیف (فیلڈ مارشل) کے درمیان مسلسل رابطہ رہا، جس میں عسکری، سفارتی اور سیاسی تمام پہلوؤں پر مشاورت کی گئی۔ ایک ذریعے کے مطابق، یہ ایک ایسا مربوط نظام تھا جس کی بنیاد باہمی اعتماد، احترام اور مشترکہ ذمہ داری تھی۔ اس متحدہ حکمت عملی کے نتیجے میں پاکستان کو موثر نتائج حاصل ہوئے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ ہمہ وقت (ساتوں دن اور 24 گھنٹے) جاری رہنے والا، دوطرفہ اور ریئل ٹائم کی بنیاد پر معلومات کا تبادلہ تھا جس میں وزیراعظم، آرمی چیف اور ان کی ٹیمیں بھرپور رابطے میں رہیں
انصار عباسی
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف فیلڈ مارشل کے درمیان
پڑھیں:
آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
تصویر سوشل میڈیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔
وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔
وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔
بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔