حکومت اور مقتدرہ کے درمیان بہترین تعلق سے ملک کو فائدہ ہو رہا ہے، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک ہائبرڈ ماڈل چل رہا ہے، پاکستان کو بھارت کے خلاف کامیابی ملی، پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، حکومت اور مقتدرہ کے درمیان بہترین تعلق ہے، آئیڈیل صورتحال سے ملک کو فائدہ ہورہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت اور مقتدرہ کے درمیان بہترین تعلق سے ملک کو فائدہ ہو رہا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنا رہا، اسرائیل کئی دہائیوں سے ایران کے خلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے، ایران کا جوہری ہتھیار بنانے کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے لیے عالمی سطح پر کوششیں ہورہی ہے، ایران نے کچھ دیر پہلے اسرائیلی شہر حیفہ پر کاری ضرب لگائی ہے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ بریک تھرو ہونا اچھی بات ہے، اگر کوئی ذاتی طور پر پریشان ہے تو اس کا کوئی علاج نہیں کیا جاسکتا، اپوزیشن کو ہر چیز پر اعتراض ہے، فیلڈ مارشل کی امریکی صدر سے ملاقات میں اعتراض والی کیا بات ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ وکٹ کے دونوں طرف کھیلتے ہیں، تحریک انصاف والے اپنے آپ کو بیوقوف بنا رہے ہیں، یہ آفیشل نہیں ایک پرائیویٹ لنچ تھا، اس ملاقات کے اچھے نتائج نکلیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک ہائبرڈ ماڈل چل رہا ہے، پاکستان کو بھارت کے خلاف کامیابی ملی، پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، حکومت اور مقتدرہ کے درمیان بہترین تعلق ہے، آئیڈیل صورتحال سے ملک کو فائدہ ہورہا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی امریکی وزیرخارجہ سے کیا بات ہوئی علم نہیں، پاک بھارت صورتحال پر بھی بات ہوئی ہوگی۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف کو قید کے دوران بانی پی ٹی آئی والی سہولیات نہیں تھیں، ہمیں تو جیل میں کوئی سہولیات نہیں تھی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حکومت اور مقتدرہ کے درمیان بہترین تعلق وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سے ملک کو فائدہ ہو خواجہ آصف رہا ہے
پڑھیں:
افغانستان سے دہشتگردی کے خاتمے کیلیے سب متحد ہیں، وزیر دفاع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251102-01-10
اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پوری قوم، سیاسی قیادت اور ریاستی ادارے ایک پیج پر ہیں اور چاہتے ہیں کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو، یہی واحد حل ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ دفاع نے کہاکہ طورخم بارڈر غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی کے لیے کھولا گیا ہے، وہاں کسی قسم کی تجارت نہیں ہو رہی۔ ان کے مطابق بے دخلی کا عمل جاری رہنا ضروری ہے تاکہ یہ افراد دوبارہ کسی بہانے پاکستان میں نہ رک سکیں۔ اس محاذ پر ثالثی کے مثبت نتائج آنے کی امید ہے۔ خواجہ آصف نے واضح کیاکہ اس وقت تمام عمل، حتی کہ ویزا پروسیسنگ بھی معطل ہے اور جب تک مذاکرات مکمل نہیں ہو جاتے یہ سلسلہ جاری رہے گا۔