محکمہ پرائس کنٹرول نے ڈی او انڈسٹری کو پرائس کنٹرول کمیٹی سے علیحدہ کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
قیصر کھوکھر : محکمہ پرائس کنٹرول نے ڈی او انڈسٹری کو پرائس کنٹرول کمیٹی سے علیحدہ کر دیا۔
ڈی او انڈسٹری کو ہٹانے کے بعد ای اے ڈی اے کو سیکرٹری پرائس کنٹرول کمیٹی کے اختیارات دے دئیے گئے ہیں۔ اضلاع میں ڈی او انڈسٹری کے کام نہ کرنے کی حکومت کو شکایت ملی تھیں، اب ای اے ڈی اے زراعت محکمہ پرائس کنٹرول کمیٹی کیلئے کام کریں گے۔ پنجاب حکومت نے یہ کمیٹیاں مارکیٹ میں مصنوعی مہنگائی کے تدارک کیلئے قائم کی ہیں۔ حکام کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ کارکردگی نہ دکھانے والے افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا جائے گا۔
بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پرائس کنٹرول کمیٹی ڈی او انڈسٹری
پڑھیں:
اداکارہ نعیمہ بٹ کی طنزیہ ویڈیو وائرل، ڈرامہ انڈسٹری پر تنقید پر مداحوں کی ملی جلی رائے
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ نے حال ہی میں ایک طنزیہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں کام نہ ملنے کے حوالے سے اپنا ردعمل ظاہر کیا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی اور صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آئیں۔ نعیمہ بٹ ان دنوں کسی نئے ڈرامے میں دکھائی نہیں دے رہیں تاہم وہ سوشل میڈیا پر خاصی متحرک ہیں اور اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیوز پوسٹ کر کے مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں۔ اپنی نئی ویڈیو میں انہوں نے ان افراد کو تنقید کا نشانہ بنایا جو ان پر الزام لگاتے ہیں کہ انہیں ڈراموں میں کام نہ ملنے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ویڈیوز بنانی پڑ رہی ہیں۔ ویڈیو میں اداکارہ نے کہا کہ جس میڈیا میں اداکاراؤں کی لاشیں ملتی ہیں، وہاں کون کام کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کم از کم ان کا پالتو کتا تو وفادار ہے۔ ان کے اس بیان کو مداحوں کی طرف سے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔ سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے نعیمہ کے انداز کو غیر مناسب قرار دیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ انہیں اسی انڈسٹری سے پہچان ملی اور اب اسی پر طنز کیا جا رہا ہے۔ ایک اور صارف نے کہا کہ اگر کسی نے کام دینے سے انکار کیا ہے تو ان کا نام لے کر بات کی جائے، پوری انڈسٹری کو برا کہنا درست نہیں۔ دوسری طرف کچھ افراد نے اداکارہ کے الفاظ کو حسد اور مایوسی کا اظہار قرار دیا اور انہیں منفی سوچ رکھنے والی شخصیت سے تشبیہ دی۔ نعیمہ کی ویڈیو پر جاری اس بحث سے واضح ہے کہ ان کا اندازِ بیان مداحوں میں شدید اختلاف کا باعث بن گیا ہے۔