UrduPoint:
2025-08-05@22:14:34 GMT

چائے کی درآمدات میں مئی کے دوران 7.64 فیصد اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT

چائے کی درآمدات میں مئی کے دوران 7.64 فیصد اضافہ

․ مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)چائے کی درآمدات میں مئی 2025کے دوران 7.64 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت 16.9 ارب روپے تک پہنچ گئی جبکہ مئی 2024 میں چائے کی پتی کی درآمدات کا حجم 15.7 ارب روپے رہا تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح مئی 2024 کے مقابلہ میں مئی 2025 کے دوران چائے کی ملکی درآمدات میں 1.

2 ارب روپے یعنی 7.64 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی درا مدات چائے کی

پڑھیں:

ڈالر کے مقابل روپے کی قدر میں مسلسل دسویں روز اضافہ

کراچی:

بین الاقوامی سطح پر پاکستان پر مضبوط اعتماد، مثبت معاشی اشاریوں کی بدولت بیرونی سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے امکانات کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل مسلسل دسویں روز بھی ڈالر کے مدمقابل روپے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

امریکا کی جانب سے پاکستان میں تیل کی تلاش کے منصوبوں میں سرمایہ کاری دلچسپی، ریکوڈک منصوبے میں 5 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی توقعات اور آنے والے مہینوں میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں بتدریج اضافے کی پیشگوئیوں کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔

ایک موقع پر ڈالر کی قدر 40 پیسے کی کمی سے 282 روپے 25پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی تاہم بعد دوپہر معیشت میں زرمبادلہ کی طلب آنے، نئی درآمدی لیٹر آف کریڈٹس کھلنے کی وجہ سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 08پیسے کی کمی سے 282روپے 57پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی طلب گاروں کی کمی کے باعث ڈالر کی قدر 10پیسے کی کمی سے 285روپے 15پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

حکومت کی جانب سے عالمی مارکیٹ میں نئے یورو بانڈز کے اجراء کی منصوبہ بندی، امریکا کے ساتھ ٹریڈ ڈیل، درآمدی لاگت گھٹنے سے ڈالر کی طلب میں کمی سے بھی روپیہ تگڑا رہا۔

متعلقہ مضامین

  • ڈالر کے مقابل روپے کی قدر میں مسلسل دسویں روز اضافہ
  • پاکستان کے مالی خسارے، سود اخراجات اور محصولات پر اقتصادی تھنک ٹینک کی رپورٹ جاری
  • چینی کی قیمتیں بڑھنے سے مٹھائی بھی مہنگی ہوگئی
  • پاکستان کا بجٹ خسارہ 9 سال کی کم ترین سطح پر، مالی سال 2024-25 میں 5.4 فیصد ریکارڈ
  • چین کی خدمات کی درآمدات اور برآمدات کی کل مالیت 3887.26 بلین یوآن تک پہنچ گئی
  • 2034 تک بجلی 25 فیصد مہنگی ہو سکتی ہے، پاور ڈویژن کی پیشگوئی
  • چین میں نیو انرجی گاڑیوں کی مارکیٹ میں موجودگی کی شرح 44.3 فیصد تک پہنچ گئی
  • چین کی خدمات کی درآمدات اور برآمدات کی کل مالیت 3887.26 بلین یوآن تک پہنچ گئی
  • افراط زر میں کمی؛ کیا شرح سود کو 6 فیصد تک لایا جا سکتا ہے؟
  • بلوچستان، حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام میں 2 ارب روپے کی بے قاعدگیاں