data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی 9 مئی 2023 سے متعلق ایک کیس میں ضمانت منظور کرلی گئی۔رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ کوٹ لکھپت جیل کی سماعت کے دوران جج منظر علی گل کی عدالت نے سنایا۔گزشتہ روز اے ٹی سی لاہور میں شاہ محمود قریشی کی جانب سے رانا مدثر عمر اور بیرسٹر تیمور ملک نے اپنے
دلائل مکمل کیے تھے۔شاہ محمود قریشی نے کئی ماہ قبل شادمان آتشزدگی کیس میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی، اسی مقدمے میں جج منظر علی گل نے چند روز قبل سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت منظور کی تھی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شاہ محمود قریشی

پڑھیں:

عوام کے ووٹ سے منتخب پارلیمنٹ طاقت کا سرچشمہ ہوگی، محمود خان اچکزئی

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان دنیا کا امیر ترین ملک ہوتے ہوئے بھی غریب ترین ملک ہے۔ اس ملک میں معدنیات پر جس انداز میں لوگ حملہ آور ہو رہے ہیں یہ پاکستان کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین و تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بنیادی طور پر عمران خان یا کسی بھی شہری جو پاکستان سے محبت کرتا ہے اور اسے 21ویں صدی کا بہترین اقتصادی ملک بنانا چاہتا ہے، اُن سب کا ایجنڈا یہ ہے کہ پاکستان میں آئین کی حکمرانی ہو۔ عوام کے صحیح ووٹ سے منتخب پارلیمنٹ طاقت کا سرچشمہ ہوگی۔ تمام داخلہ و خارجہ پالیسیاں منتخب پارلیمنٹ سے تشکیل ہوگی۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان تمام پاکستان کی پارٹیوں سے اپیل کرتی ہے کہ بہت نقصان ہوچکا اور بڑی بربادی ہوچکی ہے۔ میاں نواز شریف ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگاتے تھے۔ پیپلز پارٹی کہتی تھی کہ ہماری سیاست جمہوریت سوشلزم، روٹی کپڑا مکان کا نعرہ لگاتی رہی ہے۔ جماعت اسلامی، جمعیت علماء اسلام ہم سب ملکر کم نکات ایک نیا معاہدہ کرسکتے ہیں اور پھر کسی بھی ادارے سے بات کرسکتے ہیں۔

پارلیمنٹ پریس گیلری میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ آدمی پاگل ہوگا جو اپنی جوڈیشری، افواج کا مخالف ہوگا۔ آئین ایک کاغذ کا ٹکڑا نہیں بلکہ عوام، سیاسی پارٹیوں کے مابین سماجی معاہدہ ہوتا ہے۔ ہم اس سیاسی لیڈر، جج، جنرل کی مخالفت کرینگے جو آئین میں دیئے گئے دائرہ کار سے باہر نکلے گا۔ یہ ہمارا ایجنڈا ہے اور اسی پر 75 سال سے پاکستان میں جھگڑا جاری ہے۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان دنیا کا امیر ترین ملک ہوتے ہوئے بھی غریب ترین ملک ہے۔ اس ملک میں معدنیات پر جس انداز میں لوگ حملہ آور ہو رہے ہیں یہ پاکستان کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہی ہیں۔ پشتون، بلوچ، سرائیکی، گلگتی، پنجابی آپ سے کچھ نہیں مانگتا بلکہ وہ کہتا ہے کہ میرے وطن میں اللہ پاک کی کچھ نعمتیں ہیں، اس پر میرا بھی کچھ حق تسلیم کر لو۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد بے شک آپ یہ معدنیات امریکہ، چین یا جس پر چاہے فروخت کرے۔ لیکن اپنے ہی لوگوں پر چڑھ دوڑنا یہ بربادی کا راستہ ہے۔ ہم اپیل کرتے ہیں اس لئے نہیں کہ عوام کمزور ہے، بلکہ اس لئے کہ جو فیصلے خون سے کئے جاتے ہیں وہ پھر پاکستان کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیں گے۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ یہ ملک تب آباد ہوگا جب اس میں عوام کی حکمرانی ہوگی۔ ہر ادارہ آئین کے فورم میں رہے گا، پاکستان دن دگنی رات چگنی ترقی کرے گا۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان کے مسائل بڑھے اور ہم چھوٹے لوگ ہیں۔ بہت بڑی بربادی آنے والی ہے۔ ہمارے وسائل ہمارے گلے پڑے ہیں۔ روس، چین، ہندوستان، اسرائیل پتہ نہیں کون کون، یہ ہمارے عقل کا امتحان ہے۔ اگر ہم نے خدانخواستہ غلطی کی تو ہمارا یہ خطہ مست سانڈوں کی جنگ کا میدان بنے گا اور پھر کچھ نہیں بچے گا۔

متعلقہ مضامین

  • زرتاج گل اور شبلی فراز کی 11 اگست تک حفاظتی ضمانت منظور
  • کراچی احتجاج: پی ٹی آئی کے 12 کارکنوں کی ضمانت منظور، حلیم عادل شیخ کا نام بھی مقدمے میں شامل
  • پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرادی
  • بانی پی ٹی آئی اس وقت ملک کے سب سے مقبول ترین لیڈر ہیں،محمود خان اچکزئی
  • آئیں ہم سب توبہ کریں اور ایک دوسرے کو معاف کریں: محمود خان اچکزئی
  • لاہور: عمران خان کی کال پر احتجاج، ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنما گرفتار
  • پی ٹی آئی احتجاج، گرفتاریاں شروع، پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر بھی گرفتار 
  • عوام کے ووٹ سے منتخب پارلیمنٹ طاقت کا سرچشمہ ہوگی، محمود خان اچکزئی
  • سندھ میں جامعات کی گریڈنگ کرنے والے ادارے کے بنیادی ڈھانچے میں بڑی تبدیلی
  • سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد میں 11 سال بعد آرتھوپیڈک یونٹ بحال