بھارتی پنجابی فلم ’سردار جی 3‘ کا آفیشل ٹریلر یوٹیوب پر ریلیز کردیا گیا ہے، جس میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو نمایاں طور پر دکھایا گیا ہے۔

اس فلم سے متعلق اطلاعات تھیں کہ پاک بھارت جنگ کے باعث بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے بعد ہانیہ کا کردار فلم سے نکال دیا گیا اور فلم کے کچھ مناظر دوبارہ برطانیہ میں شوٹ کیے گئے، تاہم مداحوں کے لیے یہ خوشگوار حیرت کی بات رہی کہ ہانیہ عامر ناصرف فلم میں موجود ہیں بلکہ ٹریلر میں بھی واضح طور پر نظر آ رہی ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں معروف پنجابی سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ، نیرو باجوا، ہانیہ عامر، ناصر چنیوتی اور دیگر مشہور پنجابی اداکار شامل ہیں۔ فلم کو مکمل طور پر برطانیہ میں شوٹ کیا گیا، جس سے بین الاقوامی معیار اور لوکیشنز کی خوبصورتی کا بھرپور اظہار ہوتا ہے۔

ٹریلر کے منظرعام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ایک مداح نے لکھا کہ اب کہاں گئے وہ لوگ جو کہتے تھے کہ ہانیہ عامر کو فلم سے نکال دیا گیا ہے؟

ایک اور صارف نے لکھا کہ میرے ہمسفر سے لے کر کبھی میں کبھی تم اور اب پنجابی فلم انڈسٹری ہانیہ نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے۔

کئی پاکستانی مداحوں نے دلجیت دوسانجھ کے لیے دعائیں کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کے دلوں میں دلجیت کے لیے بےحد عزت اور محبت ہے۔

فلم 27 جون 2025ء کو بین الاقوامی سطح پر ریلیز کی جا رہی ہے اور اس کے ٹریلر نے پہلے ہی شائقین کی توجہ حاصل کر لی ہے، فلم سے توقع کی جا رہی ہے کہ یہ باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کرے گی۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ہانیہ عامر فلم سے

پڑھیں:

بگرام ائیر بیس بارے ٹرمپ کے بیان پر افغانستان کا ردعمل

مشیر امور خارجہ ذاکر جلالی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکہ کی فوجی موجودگی کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام ملک افغانستان کی عبوری حکومت کے مشیر امور خارجہ ذاکر جلالی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکہ کی فوجی موجودگی کسی صورت قابل قبول نہیں ہے، دونوں ممالک کے تعلقات باہمی احترام کی بنیاد پر استوار ہونے چاہئیں۔ ذاکر جلالی  نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کے جواب میں کہا کہ بگرام بیس کی واپسی کے بارے میں ٹرمپ کے بیانات کو ایک معاہدے یا کاروبار کے تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کبھی بھی افغانستان میں غیر ملکی فوجوں کی موجودگی کو قبول نہیں کریں گے، اور یہ معاملہ دوحہ مذاکرات میں بھی مکمل طور پر مسترد کر دیا گیا تھا۔ جلالی نے ایکس (ٹوئٹر) پر بیان میں کہا ہے کہ اقتصادی شعبوں میں امریکہ کے ساتھ تعامل کے دروازے اب بھی کھلے ہیں، اور دونوں ممالک باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر اپنے تعلقات استوار کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے پہلے بھی کئی بار بگرام اڈے کو دوبارہ حاصل کرنے کی اپنی کوششوں پر زور دیا ہے اور اسے چین پر نظر رکھنے، ایک اینٹی ٹیرورزم مرکز قائم کرنے اور اہم معدنی وسائل تک رسائی حاصل کرنے جیسے اسٹریٹجک مقاصد کے لیے ضروری قرار دیا ہے۔ سی این این کے مطابق بگرام اڈے کو واپس لینے کے بارے میں بات چیت مارچ سے جاری ہے، لیکن ٹرمپ کے مقاصد کو پورا کرنے کے لیے افغانستان میں امریکی فوجوں کی موجودگی کی ضرورت ہے۔

امریکہ اور طالبان کے درمیان تعلقات اب بھی کشیدہ ہیں۔ امریکہ کابل کی حکومت سے اپنے شہریوں کی رہائی کا مطالبہ کر رہا ہے اور اس نے طالبان کے بعض عہدیداروں کے علاقائی اجلاسوں میں سفر کو بھی محدود کر دیا ہے۔ افغانستان میں امریکہ کی اسٹریٹجک رسائی اور اثر و رسوخ برقرار رکھنے کی کوششوں کو ہمیشہ طالبان کی مخالفت کا سامنا رہا ہے، اور افغانستان کی موجودہ حکومت نے کئی بار کسی بھی غیر ملکی فوجی موجودگی کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ہانیہ عامر کی بنگلا دیش میں موج مستیاں، تصاویر سامنے آگئیں
  • سندھ پولیس کی بہادری پر بنائی گئی دستاویزی فلم ’’دی پولیس اسٹوری‘‘ ریلیز
  • سیناء میں فوجوں کی موجودگی امن معاہدے کے خلاف نہیں، مصر
  • میرا ڈمپل ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہے، فیصل رحمان 
  • مریم نواز کا شہری کو فون، پنجابی میں کیا بات ہوئی؟
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں پولیس کی بہادری پر مبنی ڈاکیومنٹری ریلیز
  • بگرام ائیر بیس بارے ٹرمپ کے بیان پر افغانستان کا ردعمل
  • میرے ڈمپل کی شہرت ہانیہ عامر سے زیادہ ہے، فیصل رحمان
  • میرے ڈمپلز ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں: فیصل رحمان کا دعویٰ
  • میرا ڈمپل ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہے، فیصل رحمان