پنجابی بھارتی اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ کی فلم سردار جی 3 کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جس میں ہانیہ عامر کو دیکھ کر مداح حیران ہوگئے ہیں۔

پنجابی فلم "سردار جی 3" کا آفیشل ٹریلر یوٹیوب پر وائٹ ہِل میوزک کے چینل سے جاری کیا  گیا ہے۔ فلم میں دلجیت دوسانجھ، نیرو باجوہ، ہانیہ عامر، ناصر چنیوٹی اور دیگر مشہور پنجابی اداکار شامل ہیں۔ فلم کی شوٹنگ برطانیہ میں کی گئی ہے۔

ٹریلر میں ہانیہ عامر کے نمایاں مناظر نے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا ہے کیونکہ پہلے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ان کا کردار فلم سے نکال دیا گیا ہے اور اسے دوبارہ شوٹ کیا گیا ہے۔ تاہم ہانیہ عامر نہ صرف فلم کا حصہ ہیں بلکہ انہیں ٹریلر میں خاطر خواہ اسکرین ٹائم دیا گیا ہے جس پر ان کے مداح بےحد خوش ہیں۔

مداحوں نے سوشل میڈیا پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فلم میں ہانیہ کی کارکردگی کو سراہا۔ ایک صارف نے لکھا، "وہ لوگ کہاں ہیں جو کہتے تھے ہانیہ کو فلم سے نکال دیا گیا؟" ایک اور نے کہا، "ہانیہ نے ‘میرے ہمسفر’ سے غیر ملکی پنجابی سنیما تک اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا ہے۔"

کامیڈی سے بھرپور یہ فلم کی 27 جون کو مختلف ممالک میں ریلیز ہوگی۔ کئی رپورٹس میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر عائد نئی پابندیوں کے باعث یہ فلم بھارت میں ریلیز نہیں کی جارہی تاہم اسے برطانیہ امریکہ سمیت دیگر ممالک میں ریلیز کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ حالیہ پاک بھارت جنگ کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے باعث بھارت میں ایک مرتبہ پھر پاکستانی فنکاروں کیساتھ کام کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے تاہم ہانیہ عامر پھر بھی ایک بھارتی پنجابی فلم میں جلوہ گر ہورہی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہانیہ عامر دیا گیا گیا ہے

پڑھیں:

مختلف سیاسی جماعت کے لوگ فنکشنل لیگ میںشامل

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251104-02-2

 

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) سندھ کے سیکرٹری جنرل سردار عبدالرحیم سے فنکشنل لیگ ہاؤس کراچی میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سردار عارف ، جہان زیب انور گھوری والا ، امجد خان ، محمد شکیل ، محمد تنویر ، محمد اسماعیل ، انور خان ، فرحان خان ، غلام سرور، خواجہ نذیر حسن، فخرالخان ، زبیر اور دیگر رہنماؤں و کارکنان نے ملاقات کر کے پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) میں شمولیت اختیار کی۔اس موقع پر سردار عبدالرحیم نے شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوامی مسائل کے حل کے لیے فنکشنل لیگ ہر طبقے کے نمائندہ کرداروں کو ساتھ لے کر چل رہی ہے۔

اسٹاف رپورٹر

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس گلگت بلتستان سردار شمیم کی مدت ملازمت میں توسیع
  • نیو یارک کے نومنتخب میئر زہران ممدانی کس پاکستانی کھلاڑی کے مداح نکلے، ویڈیو وائرل
  • جسٹس گلگت بلتستان سردار شمیم کی مدت ملازمت میں توسیع
  • نیویارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی سابق پاکستانی کرکٹر رمیز راجہ کے مداح نکلے
  • کرسٹیانو رونالڈ کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آ گئی، مداح افسردہ
  • دبئی کے شہزادے شیخ سلطان بن حمدان کی علی گوہر مہر کے گھر آمد
  • فرض شناس پولیس افسران تا حال تعیناتی سے محروم
  • کراچی میں ٹریلر کی ٹکر سے ایک اور نوجوان جان کی بازی ہار گیا، بھائی زخمی
  • ڈی سی ایل سیزن 11، ٹی زیڈ اسپورٹس،عامر اسپورٹس کامیاب
  • مختلف سیاسی جماعت کے لوگ فنکشنل لیگ میںشامل