WE News:
2025-11-08@02:40:07 GMT

پنجاب میں ایک دن میں 26 ہزارسے ڈرائیونگ لائسنس جاری

اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT

پنجاب میں ایک دن میں 26 ہزارسے ڈرائیونگ لائسنس جاری

پنجاب میں صرف 24 گھنٹوں کے دوران 26 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے ہیں، جو کہ صوبے میں ٹریفک اصلاحات اور سروس ڈیلیوری کی بہتری کی واضح علامت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے لاہور میں ٹریفک رسپانس یونٹ بائیک لانچ کر دیا

پنجاب ٹریفک پولیس کے مطابق 22 اور 23 جون کی درمیانی شب تک مجموعی طور پر 26 ہزار489 شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے، جس سے شہریوں کو سہولت کی فراہمی اور تیز رفتار خدمات پر حکومت کی توجہ ظاہر ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں پہلے خواجہ سرا کو ہیوی ٹریفک ڈرائیونگ کا لائسنس جاری

محکمہ ٹریفک پنجاب کی جانب سے یہ اقدام ایک ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے جب حکومت ٹریفک نظام کو مؤثر، شفاف اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے اصلاحات پر کام کر رہی ہے۔ لائسنس اجرا کے عمل میں شفافیت اور رفتار کو بڑھانے کے لیے ممکنہ طور پر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، آن لائن اپائنٹمنٹس، اور خصوصی لائسنسنگ ڈرائیو کا سہارا لیا گیا ہے تاکہ عوام کو طویل قطاروں اور غیر ضروری تاخیر سے بچایا جا سکے۔

ایک دن میں 40 ہزار سے زیادہ شہریوں کو ٹریفک چالان کیے گئے

دوسری جانب پنجاب بھر میں بڑے پیمانے پر ٹریفک چالان مہم بھی جاری رہی ہے۔ صرف ایک دن میں 40 ہزار593 ٹریفک چالان جاری کیے گئے اور مجموعی طور پر 2 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔

دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی

دوسری جانب، ماحولیاتی آلودگی کے انسداد کے لیے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی بھی کی گئی۔ مجموعی طور پر 600 گاڑیوں کو دھواں چھوڑنے پر چالان کیا گیا، جن میں سے 91 گاڑیاں ضبط کر لی گئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پاکستان پنجاب ٹریفک پولیس چالان لائسنس.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان ٹریفک پولیس چالان لائسنس لائسنس جاری شہریوں کو کیے گئے کے لیے

پڑھیں:

حکومت کسی سے نہیں ڈرتی، ای چالان کا مقصد ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرانا ہے:شرجیل میمن

ویب ڈیسک: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے حکومت کی طرف سے ای چالان سسٹم شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کروانا ہے، حکومت کسی سے نہیں ڈرتی، ہمارے اس اقدام سے شہر میں بہتری نظر آرہی ہے۔

 کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا ٹریفک چالان پر سیاسی جماعتوں کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے، لیکن ٹریفک قوانین پر عمل نہ کرنے سے جانیں جاتی ہیں، ای چالان کا مقصد ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرانا ہے،  حکومت کسی سے نہیں ڈرتی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی

 شرجیل میمن کا کہنا تھا ٹریفک قوانین ہم نے تبدیل کیے کیونکہ پچھلے قوانین پر عمل نہیں ہو رہا تھا، نئے ٹریفک قوانین سے بہتری آئی ہے، ہم وہ فیصلے کریں گے جو عوام کے حق میں بہتر ہوں، ہم چاہتے ہیں لوگ ٹریفک قوانین پر عمل کریں،کسی کا ایک روپیہ بھی نہ جائے۔

 انہوں نے کہا کہ ٹریفک چالان کی وجہ سے حادثات میں کمی آ رہی ہے،  ڈمپر واقعے میں جو لوگ ملوث ہیں وہ گرفتار ہوئے ہیں، کراچی کے انفرا اسٹرکچر پر کام تیزی سے جاری ہے۔
 
 

پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ اور جائیداد کی لیز پر عائد ٹیکس معطل کر دیا 

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں بھاری بھرکم چالان، پنجاب میں بھی خطرے کی گھنٹی بجنے کا امکان
  •  حیدرآباد : شہریوں کےلیے چالان کی رقم میں کتنا اضافہ کیا گیا؟
  • کوئٹہ ،ٹریفک اہلکار شہری کا چالان کاٹ کر اس کے حوالے کررہاہے
  • فیصل آباد میں ای چالان کا آغاز:کس کس وائلیشن پر ای چالان ہوگا؟
  • ای چالان سسٹم سے کراچی میں حادثات میں کمی آئی ہے:ڈی آئی جی ٹریفک
  • ڈرائیونگ لائسنس معطل ہوگا، نیا ٹریفک لائسنس پوائنٹس سسٹم متعارف
  • ای چالان: انصاف کہاں ہے؟
  • ای چالان کے نفاذ کے ساتھ ہی ٹریفک پولیس سڑکوں سے غائب
  • حکومت کسی سے نہیں ڈرتی، ای چالان کا مقصد ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرانا ہے:شرجیل میمن
  • پنجاب :سموگ کے پیشِ نظر شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری