مریم نواز روٹ 47 بنوا کر خود اس پر فریفتہ ہو گئیں
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلی مریم نواز شریف نے صبح سویرے اچانک لاہور شہر کا دورہ کیا اور مختلف ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کا جائزہ لیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے والٹن روڈ پر نئے اوور ہیڈ برج کا دورہ کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نو تعمیر شدہ ”روٹ 47“کا معائنہ کیا۔ سی بی ڈی”روٹ 47“ کو عام ٹریفک کے لیے مکمل طور پر فعال کرکے پبلک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
”روٹ 47“ ساڑھے چار کلومیٹر طویل ہے، دو طرفہ اور تین رویہ جدید ترین انفراسٹرکچر پر مشتمل ہے۔ کلمہ چوک کو والٹن سے ملانے والی اس جدید سڑک کا نام ”روٹ 47“ 1947ء کی جدوجہدِ آزادی کی یاد کو لاہوریوں کے روزمرہ کا حصہ بنانے کے لئے رکھا گیا ہے۔
سی بی ڈی کے”روٹ 47“ سے گلبرگ سے والٹن تک کا سفر چند منٹوں میں ممکن ہے۔ اس کی خاص بات دونوں اطراف کا لینڈ سکیپ ہے۔ دوسری خاص بات سسٹینیبل ترقی کے تمام جدید انتظامات کا ایک جگہ یکجا کیا جانا ہے۔ اس ہیزرڈ فری سڑک پر ماحول دوست بجلی بھی بنتی ہے۔ یہ رین واٹر سٹوریج بھی ہے۔
”روٹ 47“ پر تقریباً 2.
والٹن ریلوے کراسنگ فلائی اوور پر 912 میگا واٹ پر نصب سولر پینلز سے ایک میگا واٹ بجلی کی پیداوار ممکن ہوگی۔
”روٹ 47“ شاہراہ کے ساتھ بارش کے50 لاکھ گیلن پانی کو ذخیرہ کرنے کے لئے مصنوعی جھیل بنائی گئی، خوبصورتی کے لیے فوارے اور ایریشن سسٹم نصب کیے گئے ہیں۔
”روٹ 47“ شاہراہ کی شناخت کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف مونیومنٹس ایستادہ کیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”روٹ 47“ پنجاب کے روشن اور پائیدار مستقبل کی جانب ایک اور نمایاں اقدام ہے۔ صرف ایک سڑک نہیں بلکہ پنجاب میں سمارٹ ترقی کی ایک نئی داستان ہے
مزیدپڑھیں:پہلی مرتبہ الیکٹرک پرواز کا کامیاب تجربہ، کرایہ بھی انتہائی کم
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: مریم نواز کے لئے کے لیے
پڑھیں:
وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ اجلاس، بیشتر ایجنڈا آئٹمز پیش
راؤ لشاد: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں بیشتر ایجنڈا آئٹمز پیش کی گئیں اور اہم امور پر غور کیا گیا۔
صوبائی وزراء ، مشیران ،معاونین خصوصی نے اجلاس میں شرکت کی،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان ،مختلف محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔
پنجاب کابینہ کے 28 ویں اجلاس میں 120 نکاتی ایجنڈامنظوری کیلئے پیش کیا گیا،پنجاب کابینہ 26 ویں اجلاس کےمیٹنگ آف دی منٹس کی توثیق کرےگی،ایل ڈی اے گریڈ 17کے آفیسرز کیلئے میڈیکل گرانٹ 70لاکھ 14لاکھ کی منظوری دی جائیگی،مختلف محکموں کی مالی سال 2023سے2025تک کی آڈٹ رپورٹس کی منظوری دی جائیگی۔
ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس
پنجاب لوکم ریکروٹمنٹ ایکٹ 2025 کے مسودے کی منظوری دی جائے گی،والڈ سٹی ریگولیشنز رولز میں ترامیم کی منظوری دی جائے گی
پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس رولز کی منظوری متوقع ہے،ایکسائز ڈیوٹی رولز میں ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے،پنجاب ڈرگز رولز میں ترامیم کی منظوری لی جائے گی۔