وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے لاہور شہر کے مختلف ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے دورے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صبح سویرے اچانک لاہور شہر کا دورہ کیا اور مختلف ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کا جائزہ لیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے والٹن روڈ پر نئے اوور ہیڈ برج کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نو تعمیر شدہ ’’روٹ 47‘‘کا بھی معائنہ کیا۔ سی بی ڈی’’ روٹ 47‘‘ کو عام ٹریفک کے لیے مکمل طور پر فعال کرکے باقاعدہ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
’’روٹ 47‘‘ ساڑھے چار کلومیٹر طویل ہے، دو طرفہ اور تین رویہ جدید ترین انفراسٹرکچر پر مشتمل ہے۔ کلمہ چوک کو والٹن سے ملانے والا’’روٹ 47‘‘ کو 1947ء کی جدوجہدِ آزادی سے منسوب کیا گیا ہے۔ سی بی ڈی’’ روٹ 47‘‘ سے گلبرگ سے والٹن تک کا سفر چند منٹوں میں ممکن ہے۔(جاری ہے)
’’روٹ 47‘‘ پر تقریباً 2.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مریم نواز شریف نے کے لیے
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی
راؤ دلشاد:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی جہاں وہ عالمی انوائرمنٹ کانفرنس میں شرکت کریں گی۔
ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ایک ہفتہ بیرون ملک قیام کریں گی،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور دیگر 6 افسران بھی وفد میں شامل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق کانفرنس میں بھارتی پنجاب میں ماحولیاتی آلودگی پھیلانے سے متعلق اقدامات دنیا کے سامنے پیش کیے جائیں گے جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے آلودگی کے خاتمے کے لیے کیے گئے اقدامات پر عالمی رہنماؤں کو آگاہ کیا جائے گا۔
پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ اور جائیداد کی لیز پر عائد ٹیکس معطل کر دیا