بیوہ خواتین کو محض ہمدردی نہیں، حق اور سہارا بھی دے رہے ہیں: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بیوہ خواتین کو محض ہمدردی نہیں، حق اور سہارا بھی دے رہے ہیں۔
بیوہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک پراثر پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دین اسلام نے بیوہ خواتین کو عزت، وقار اور مکمل حقوق کی ترغیب دی ہے اور معاشرے کی ذمے داری ہے کہ وہ ان خواتین کو تنہا نہ چھوڑے۔
انہٟوں نے کہا کہ کشمیر، غزہ اور اب ایران میں جاری جنگوں کے نتیجے میں بیوہ ہونے والی خواتین عالمی ضمیر کیلئے ایک چبھتا ہوا سوال ہیں اور ان کی تکالیف کو صرف ہمدردی نہیں بلکہ عملی سہارا دینا ناگزیر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومتِ پنجاب ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پروگرام کے تحت بیوہ خواتین اور سنگل مدرز کو خصوصی ترجیح دے رہی ہے تاکہ وہ باعزت زندگی گزار سکیں، اس کے علاوہ ان خواتین کے بچوں کو ’’ہونہار سکالرشپ‘‘ پروگرام میں بھی ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جا رہا ہے تاکہ تعلیم کی راہ میں رکاوٹیں نہ آئیں۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ ویمن پروٹیکشن اتھارٹی اور محکمہ سوشل ویلفیئر کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ بیوہ خواتین کی مکمل معاونت کو یقینی بنائیں اور انہیں ہر ممکن سرکاری مدد فراہم کریں، میرا عزم ہے کہ پنجاب کی کوئی بیوہ خود کو اکیلا محسوس نہ کرے، ریاست کو ہر لمحہ اپنے ساتھ کھڑا پائے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مریم نواز خواتین کو
پڑھیں:
وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ اجلاس، بیشتر ایجنڈا آئٹمز پیش
راؤ لشاد: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں بیشتر ایجنڈا آئٹمز پیش کی گئیں اور اہم امور پر غور کیا گیا۔
صوبائی وزراء ، مشیران ،معاونین خصوصی نے اجلاس میں شرکت کی،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان ،مختلف محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔
پنجاب کابینہ کے 28 ویں اجلاس میں 120 نکاتی ایجنڈامنظوری کیلئے پیش کیا گیا،پنجاب کابینہ 26 ویں اجلاس کےمیٹنگ آف دی منٹس کی توثیق کرےگی،ایل ڈی اے گریڈ 17کے آفیسرز کیلئے میڈیکل گرانٹ 70لاکھ 14لاکھ کی منظوری دی جائیگی،مختلف محکموں کی مالی سال 2023سے2025تک کی آڈٹ رپورٹس کی منظوری دی جائیگی۔
ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس
پنجاب لوکم ریکروٹمنٹ ایکٹ 2025 کے مسودے کی منظوری دی جائے گی،والڈ سٹی ریگولیشنز رولز میں ترامیم کی منظوری دی جائے گی
پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس رولز کی منظوری متوقع ہے،ایکسائز ڈیوٹی رولز میں ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے،پنجاب ڈرگز رولز میں ترامیم کی منظوری لی جائے گی۔